خبر
4/24/2019
 نان قدس رضوی کی مصنوعات کی برآمدات میں  93فیصد اضافہ

 
نان قدس رضوی کی مصنوعات کی برآمدات میں 93فیصد اضافہ

قدس رضوی    بریڈ   یا نان قدس رضوی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر    محمد صادق مروارید  کا کہنا ہے کہ  گذشتہ برس   اس   کمپنی کی مصنوعات  کی برآمدات میں  93 فیصد اضافہ ہوا ہے 

قدس رضوی  بریڈ کمپنی کے منیجنگ  ڈائریکٹر محمد صادق مروارید  نے  آستان نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ    اس  کمپنی نے گذشتہ سال اپنی  مختلف قسم کی مصنوعات    جن کی کل  تعداد 66 ملین ہے  عراق ، پاکستان، افغانستان اور عمان  جیسے ملکوں  کو برآمد کی ہیں۔ برآمد ہونے والی مصنوعات کیک،بیسکویٹ اور کراواسان(فرانسوی طرز پر پکنے والی میٹھی روٹیاں) پر مشتمل تھیں جنہیں  کسٹمر ز کی ڈیمانڈ کے مطابق  تیار کیا گیا تھا   
 قدس رضوی بریڈ  کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ 2018 میں اس کمپنی کی 17 فیصد پروڈیکشن کو ایکسپورٹ  کیا گیا  ۔ 

 صادق   مروارید کا کہنا تھا کہ اس کمپنی کی مصنوعات کی  برآمدات اور ڈیمانڈ   کی اہم وجوہات مناسب قیمت، معیاری پروڈیکشن  اورمارکیٹنگ کے علاوہ ان مصنوعات کا زیادہ دیر تر قابل استعمال ہونا ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ نان قدس رضوی کمپنی کی تمام تر مصنوعات کی  برآمدات میں اضافہ کے لئے  گذشتہ سال 2018 میں   ان مصنوعات کی پروڈیکشن کوالٹی  کو مزید بہتربنایا گیا تاکہ لمبے عرصہ تک  ان کو  رکھ کر استعمال کیا جاسکے  اور یہی وجہ ہے کہ اب ان پروڈيکٹس کو   دنیا کے دور دراز ممالک میں بھی  برآمدکیا جاسکتا ہے ۔ 

نان قدس رضوی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ گذشتہ سال کمپنی کو برآمدات سے ۲۰۰ ارب ریال کا منافع ہوا  ۔ 

محمد صادق مروارید نے برآمدات کے میدان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا حصول، ملکی و غیر ملکی سطح پر فروخت  میں اضافہ،  روزگارکے مواقع کی فراہمی  اور اسٹریٹجک منصوبوں پر عمل درآمد   وغیرہ  وہ   جملہ  بہترین نتائج تھے جو گذشتہ سال کمپنی  نے حاصل کئے  

انہوں نے کہا کہ اگر کمپنی کو اپنی  مصنوعات کی  برآمدات اور پروڈیکشن میں     مشکلات کا سامنا ہوتا    تو یقینی طور پر  یہ کمپنی  پروڈیکشن اور   سیل  یا فروخت  کے میدان میں  اس سے کہيں زیادہ بہتر نتائج حاصل کرتی ۔

قدس رضوی  بریڈ  یا نان قدس رضوی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ   اس  کمپنی نے صوبائی سطح پر  سب سے زیادہ   اپنی مصنوعات  برآمد کرنے والی کمپنی کا ایوارڈ بھی گذشتہ برس اپنے نام کیا  اور وہ اس طرح کی صوبہ خراسان رضوی میں  یہ کمپنی اس لحاظ سے سب سے برتر کمپنی قرارپائی کہ ا س نے دیگر ملکوں میں اپنی مصنوعات سب سے زیادہ برآمد کی ہے   

ان  کا کہنا تھا کہ نان قدس رضوی کمپنی کی اہم ذمہ داری معیاری مصنوعات کی پیداوار ہے اور اسی وجہ سے گذشتہ سال کمپنی نے بہترین میٹریل سے معیاری مصنوعات  مارکیٹ میں  سپلائی کی ۔ انہوں نے بتایا کہ ان مصنوعات کو تیار کرنے والے وسائل جیسے مائیکرو ویو اوراشٹروڈل کی نگہداشت کے لئے فریزر وغیرہ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ان وسائل کو جدید تر بھی کیا گیا ہے اور اشٹروڈل کو پہلی بار عراق کے لئے برآمدکیا گیا جو اس کمپنی کی جملہ کامیابیوں میں شمار ہوتا ہے  ۔ 

   
وزٹرز کی تعداد:95
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...