خبر
4/22/2019
پندرہ شعبان المعظم کو  بارگاہ شمس الشموس میں  غیر ملکی زائرین   کا       قابل دید  جذبہ  مودت

 
پندرہ شعبان المعظم کو بارگاہ شمس الشموس میں غیر ملکی زائرین کا قابل دید جذبہ مودت

 شب برات اور پندرہ شعبان المعظم  کے موقع پر  سلطان سریر ارتضا   حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا حرم مطہر    جشن   و نور میں غرق تھا     اور زائرین و مجاورین کی آمد سے ایک خصوصی منظر پیش کررہا تھا اس بارگاہ منورہ میں ہر طرف  لوبان اور پھولوں کی خوشبو   مشام جان کو معطر کررہی تھی  ۔

آستان نیوز کے مطابق عاشقان امام مہدی  عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے اس جم غفیر  میں غیرملکی زائرین نے بھی خود کو ان عاشقوں کے درمیان پہنچایا تاکہ حضرت  نرجس خاتون کے اکلوتے فرزند ارجمند کی ولادت باسعادت کی  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی خدمت میں  مبارک باد پیش   اور اس مقدس  بارگاہ  میں حضرت امام عصر مہدی موعود علیہ السلام کے ساتھ تجدید بیعت کریں۔ آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیر ایرانی کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی متعدد  مذہبی و ثقافتی م پروگرام حرم مطہر رضوی کےمختلف ہال و صحن میں غیرملکی زائرین کے لیے منعقد ہوئے  ۔

برصغیر کے اردو زبان زائرین کہ جنہوں نے بے پناہ سختیاں اور مشکلات تحمل کرکے  خود کو مشہد مقدس پہنچایا تھا نماز مغرب و عشا بجالانے کے بعد حرم مطہر رضوی کے کوثر ہال میں جمع ہوئے اور انہوں نے  امام رؤف کے روضہ منورہ میں دعائے«اللَّهُمَّ عَرِّفْنِی حُجَّتَکَ فَإِنَّکَ إِنْ لَمْ تُعَرِّفْنِی حُجَّتَکَ ضَلَلْتُ عَنْ دِینِی» کی  مل کر تلاوت کی ۔اور اپنے مولا و آقا کی سلامتی کے لیے دعا و صلوات کو عرش و افلاک والوں تک پہنچایا ۔

اسی پروگرام میں حجۃ الاسلام محمد رضا عابدی نے  کہ جو اردو زبان میں حوزہ علمیہ کے استاد ہیں ،   اپنی تقریر میں حقیقی منتظرین  کی ذمہ داریوں  کو بیان کیا اور کہا: حضرت امام زمانہ(عج) کے چاہنے والوں کا ایک فریضہ یہ ہے کہ حضرت    کی  سلامتی اور   ہر طرح کے ممکنہ خطرات سے ان کے محفوظ رہنے    کے لئے   اپنے اپنے انداز  سے دعا کریں 

انہوں نے مزید کہا: وہ شخص حقیقی معنی میں منتظر ہے کہ جس کی تمام نقل و حرکت سے انتظار کی بو آرہی ہو اس طرح کہ جس وقت بھی حضرت کے ظہور کی خبر موصول ہو فورا حضرت کی خدمت میں حاضر ہونے کے لیے تیار رہے ۔

اس خصوصی پروگرام میں اردو زبان شعراء کرام  نے  اہل بیت طاہرین علیہم السلام کی مدح و ثناء میں قصیدہ خوانی و منقبت خوانی کی   اور منظوم  انداز میں  اپنے امام عصرسے تجدید بیعت کی پروگرام کے آخر میں   علمی و مذہبی معلومات  کا  مقابلہ ہوا    اور منتخب افراد کو نفیس انعامات سے نوازگیا اوریوں  صلوات شعبانیہ کی  تلاوت کے ساتھ اس پرنور محفل کا اختتام ہوا ۔
   
وزٹرز کی تعداد:94
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...