خبر
4/11/2019
امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر دنیا کی چار زبانوں میں نایاب کتابیں آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری میں موجود

 
امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر دنیا کی چار زبانوں میں نایاب کتابیں آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری میں موجود

  حضرت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر عربی ، فارسی ، اردو اور ترکی زبانوں میں  تقریبا  ایک سو  خطی اور لیتھوگرافی کی مطبوعہ کتابيں آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری   میں موجود ہیں۔
آستان نیوز کے مطابق حضرت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پرکتابوں کا ایک عظیم ذخیرہ آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری    میں موجود ہے کہ جن میں مقتل ، زندگی نامہ، احادیث، شرح آثار وغیرہ شامل ہیں۔ امام حسین  علیہ السلام کے موضوع اور ان سے منسوب اہم ترین کتابوں میں سے ایک  خود حضرت امام حسین علیہ السلام  کے دست مبارک سےکتابت کیا ہوا  قرآن کریم کا نسخہ ہے کہ جو خط کوفی میں ہرن کی کھال پر تحریر ہے اور اس وقت حرم مطہررضوی کے میوزیم میں لوگوں کی زیارت کے لئے رکھا ہوا ہے۔

"احوال امام حسين عليه السلام و..."، "مجموعه امام حسین و نبوه" تألیف مدرس چهاردهی، "جنگ وقايع عاشورا، نظم و نثرمیں"، "  اشعار"، "شخصيت و عظمت حضرت امام حسن علیہ السلام  و حضرت امام حسين علیہ السلام"، حضرت امام حسین کی زیارت اور صلوات کی فضیلت میں ایک رسالہ و "شرح حالات حضرت امام حسين علیہ السلام"و "شرح ديوان امام حسين" یہ ان بعض خطی نسخوں کے نام ہیں کہ جن کی عربی اور فارسی زبانوں میں   بارہویں ، تیرہویں اور چودہویں صدی ہجری میں کتابت ہوئی ہے اور حرم مطہر رضوی کی لائبریری میں موجود ہيں 

"حال ولادت  امام حسین علیہ السلام"، "مرثیہ امام حسین علیہ السلام"و مقتل امام حسین علیہ السلام یہ تین خطی نسخے اردو زبان میں اور "مثنوی ترکی در قصہ حضرت امام حسین علیہ السلام" ترکی زبان  کا نسخہ جس کی  تیرہویں صدی ہجری میں کتابت ہوئي   آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری میں موجود ہیں۔
اور بہت سی ایسی کتابیں کہ جن کا  ایک حصہ حضرت امام حسین علیہ السلام سے مربوط ہے، " تحفة‌الابرار فی مناقب‌الائمة الاطهار"گیارہویں صدی ہجری کی کتابت ،" التتمة فی تواريخ‌الائمه"، "الوافی" بارہویں صدی ہجری کی کتابت شدہ اور " عمده‌المناقب فی عيون صحاح‌الاخبار" اور دسویں صدی ہجری کی کتابت کے نسخے بھی قابل ذکرہیں جو اس لائبریر ی میں دستیاب ہیں 

  الدمعة الساکبة و المصيبة الرائبة" نامی عظیم ترین نسخے کی  کہ جس میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت، امامت، معجزات، حضرت کے مصائب پر گریہ ، مکہ سے روانگی   اور شہادت کی تفصیل ہے  1279ہجری قمری میں نجف اشرف میں کتابت  ہوئی ہے۔اور یہ کتاب بھی  آستان قدس رضوی کی لائبریری میں موجود ہے 

ایک اور نفیس نسخہ مقتل امام حسین علیہ السلام سے متعلق فارسی ، عربی اور اردو زبان میں آستان قدس رضوی کی لائبریری کے خزانے میں موجود ہے کہ جو ہنری سجاوٹوں سے مزین ہے؛ جس کے عناوین  کو  سونے کے  پانی،  لاجوردی رنگ اور شنگرف سے  لکھا گیا ہے  جبکہ اس کے اوراق کو  لاجوردی رنگ ، شنگرف اور  سونے کے پانی سے منقش کیا گيا ہے اور حاشیےکوپھول    پتیوں کے نقش و نگار  سے  مزین کیا  گيا ہے ۔
   
وزٹرز کی تعداد:101
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...