خبر
4/4/2019
حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی آستان قدس رضوی کے متولی مقرر

 
حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی آستان قدس رضوی کے متولی مقرر

حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی  رہبرانقلاب اسلامی  کے حکم سے آستان قدس رضوی کے متولی  کے عہدے پر مقرر  ہوگئے ۔
آستان نیوز نے دفتر حفظ و نشر آثار   آیت اللہ العظمی خامنہ ای    کی ویب سائٹ  کے حوالے سے خبردی ہے کہ رہبرانقلاب اسلامی نے ایک حکم نامہ میں حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی کو آستان قدس رضوی کا متولی مقرر کردیا ہے
رہبر انقلاب اسلامی کے حکم نامہ کا متن اس طرح ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب حجۃ الاسلام آقای حاج شیخ احمد مروی دامت برکاتہ
حضرت ثامن الحجج  ابی الحسن الرضا علیہ آلاف التحیۃ  والثناء کے روضہ منورہ میں خدمت انجام دینا  فوز  عظیم اور  بہت بڑا اعزاز و شرف ہے    اور  اس عظیم عہدہ پر فائز ہونے والوں  کو چاہئے    کہ وہ  ہمہ  وقت خداوند منان کا  تہہ دل سے شکر گزار رہیں  اور اب جب کہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای رئیسی اس عظیم و باکرامت روضہ مقدسہ میں یادگار بنیادی کام اور  ثمربخش کوششوں کی انجاد  دہی   کا      دور  انجام دے کر ایک  دوسرے اہم  عہدے پر فائز ہوگئے ہیں   تو میں آپ کو  کہ جس نے اسی  شہر مقدس میں پرورش پائی ہے اور اس روضہ منورہ کی برکتوں سے استفادہ کیا ہے  اور   طویل عرصے تک( مختلف عہدوں پر  )فرائض اور ذمہ داریوں کی ادائگی    کےسبب( آپ کی  )امانت داری و تقوی ثابت  ہوچکا ہے،   اس باعظمت بارگاہ کے متولی کے عہدے پر مقرر   کرتا ہوں اور جنابعالی کی توجہ   چند نکات کی طرف مبذول کراتا ہوں۔
اولا : یہ کہ  میں ضروری سمجھتا ہوں کہ وہ تمام نکات کہ جو جناب آقای رئیسی کے حکم نامہ میں مذکور تھے جنابعالی کو بھی یاد دلاؤں۔ اس خدمت میں موقع  کو غنیمت سمجھنا  اور اپنی تمام توانائی سے استفادہ کرنا ، زائرین و مجاورین  خاص طورپر  محتاجوں اور ضرورتمندوں کی  خدمت ، آستان قدس رضوی کی ثقافتی صلاحیتوں سے استفادہ ،  اس کی عمارتوں میں استعمال کئے گئے فن معماری و خطاطی کے منفرد خزانوں اور گنجینوں اور   عمارتوں میں تزئینات و آرٹ کی حفاظت و نگرانی،  اس روضہ منورہ کے وسیع و عریض موقوفات کا تحفظ   و اقتصادی اداروں کو منظم   اور سرانجام تمام تر مجاہدتوں اور اخلاص کے ساتھ   اس آفتاب عالم تاب    کی روحانیت ومعنویت  سے استفادہ  کرنا وہ جملہ سفارشات ہيں جو میں آپ کو کررہا ہوں 
ثانیا : حوزہ علمیہ اور مشہدمقدس کے علما کے ساتھ آستان قدس رضوی   کے تعاون کی  خصوصی طور پر تاکید کرتا ہوں   
ثالثا؛ سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون اور ضرورت کے تحت ان کی مدد بھی میری   ایک سفارش ہے۔
رابعا؛ مختلف   شعبوں میں متدین وانقلابی اور ماہر  افراد سے استفادہ پر بھی تاکید ہے اگر چہ اس امر پر ہمیشہ تاکید رہی ہے ۔
آخر میں خداوندمتعال سے جنابعالی کی  توفیقات میں اضافہ کے لیے دعاگو ہوں ۔
سید علی خامنہ ای
10 فروردین 1398(30 مارچ 2019ء)  
وزٹرز کی تعداد:62
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...