خبر
3/18/2019
اردو داں بچوں کے لئے ہدیہ خورشید نامی کتاب کی اشاعت

 
اردو داں بچوں کے لئے ہدیہ خورشید نامی کتاب کی اشاعت

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سید محمد جواد ہاشمی نژاد نے کہاہے کہ  آستان قدس رضوی کے غیر ملکی زائرین کے امورسے متعلق ادارے  کا یہ ارادہ ہے کہ  حرم مطہر رضوی کے ثقافتی اور مذہبی امور کے پروگرام کے تحت قابل قدر مذہبی اور تعلیمی لٹریچر بہتر سے بہتر شکل میں امام رضا علیہ السلام کے غیر ملکی زائرین  کی دسترس میں ہمیشہ موجود  رہے ۔ 

انہوں نے کہا : اسی مقصد کے تحت " ہدیہ خورشید " نامی کتاب ، غیر ایرانی اردوداں بچّوں کے لیے لکھی گئی ہے جس میں امام رضا علیہ السلام کی عطا و بخشش ، محبت و شفقت اور آپ کے علم غیب جیسی سبق آموز اخلاقی خصوصیات کو بیان کیا گیا ہے اور ساتھ ہی    امام رضا علیہ السلام سے ریان بن صلت کی ملاقات کے واقعےکو بھی سلیس اور سادہ انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ ہاشمی نژاد نے مزید بتایا ہے کہ اس کتاب کے مصنف حسین میرزائی ہیں جبکہ اس کی مصوّر زہرہ اقطائی ہیں ۔ بیس صفحات پر مشتمل اس کتاب کی پانچ ہزار جلدیں بچّوں کے لیۓ اردو میں شایع ہوئی ہیں ۔ 

آپ اس کتاب کے ایک حصّے میں پڑھتے ہیں کہ " انہیں امام علیہ السلام سے رخصت ہوکر مدینے واپس جانا تھا لیکن ان کے پاس اپنے بچّوں کے لیے سفر کی سوغات خریدنے کے لیۓ پیسہ نہیں تھا ۔ انہوں نے دل ہی دل میں کہا کہ کاش میں امام سے اپنے لیے کوئی یادگار چیز ہی لے لیتا ، جیسے ان کا کوئی کرتا ۔ یہ سوچتے ہوئے وہ امام علیہ السلام کے دروازے پر پہنچے ، دروازے پر دستک دی اور گھر میں  داخل ہوئے ۔ سلام کے بعد باتوں میں مشغول ہوگئے یہاں تک کہ رخصت ہونے کا وقت آگیا ۔ ابھی صحن میں قدم بھی نہیں رکھا تھا کہ امام نے فرمایا " اب تم مرو سے جارہے ہو تو کیا مجھ سے کوئی یادگار تحفہ نہیں لینا چاہتے ؟ جیسے میرا کوئی کرتا لیتے جاؤ"۔ وہ حیرت زدہ ہوگئے ۔ پھر امام علیہ السلام نے اپنی جانماز کے نیچے سے ایک چھوٹی سی سفید  تھیلی نکالی اور فرمایا : "اس تھیلی میں جو سکّے ہیں ان سے اپنے دونوں کم سن بچّوں کے لیۓ تحفے خرید لینا"۔

   
وزٹرز کی تعداد:69
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...