خبر
3/4/2019
ادیان ابراہیمی میں دینی تربیت کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

 
ادیان ابراہیمی میں دینی تربیت کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛  ادیان ابراہیمی میں دینی تربیت کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں جسے آستان قدس رضوی کے سربراہان،ملکی و غیرملکی دانشوروں اور محققین کی شمولیت سے مشہد مقدس میں منعقد کیا گیا تھا جناب مرتضیٰ مرجوعی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کے لئے ۱۰۰ ملکی و غیرملکی تنظیموں نے ہمارے ساتھ تعاون فرمایا ہے ۔
کانفرنس کے سیکریٹریٹ آفس کو بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) میں تشکیل دیا گیا،مختلف ملکوں جیسے عراق، لبنان، ہندوستان اور فرانس سے کانفرنس کے سیکریٹریٹ آفس کو بہت سارے مقالات موصول ہوئے اور ان مقالات میں  دینی تربیت کے حوالے سے مختلف تجاویز اور نظریات سامنے آئے۔ 

انہوں نے بتایا کہ   کانفرنس کے سیکریٹریٹ آفس کو موصول ہونے والے ۲۳۰  مقالات کا یونیورسٹی کی علمی کمیٹی کے پندرہ اراکین نے متعدد جلسوں میں   بغور جائزہ لینے کے بعد ۱۵۰ مقالوں کا انتخاب کیا اور منتخب مضامین کا خلاصہ میگزین کی صورت میں شائع کیا گیا۔ 

جناب رجوعی نے بتایا کہ کانفرنس کی اہم خصوصیت یہ تھی کہ اس میں ملک کی  ۲۵ علمی و یونیورسٹی سطح پر سرگرم معیاری تنظیموں اور ۸ علمی اور بین الاقوامی مراکزنے شمولیت کی جن میں  امام رضا(ع) یونیورسٹی، علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور آستان قدس رضوی کی اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن  کے علاوہ پورے ملک کے مدارس(حوزہ علمیہ) ، جامعہ المصطفیٰ العالمیہ ،آزاد اسلامی یونیورسٹی، باقر العلوم یونیورسٹی اور وزارت تعلیم وغیرہ من جملہ ملکی ادارے تھے جن کے تعاون سے سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ 

امام رضا(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی کے سربراہ  نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد سے پہلے پانچ نشستیں منعقد کی گئیں  جو بترتیب رواں سال کے اکتوبر میں امام رضا(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی کے اندر، نومبر میں لبنان کے اندر، جنوری میں آستان قدس رضوی کی اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن اور علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی میں اور آخری نشست کا انعقاد ہندوستان میں کیا گیا۔ 

انہوں نے کانفرنس کے سیکریٹریٹ آفس کو موصول ہونے والے علمی و تجرباتی مقالوں کو  علمی و تجرباتی مطالعات کانتیجہ جانتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کی ایک اور خوبی یہ تھی کہ دینی مدارس اور تنظیموں کی جانب سے مقالات موصول ہونے کے علاوہ فرانس،عراق، ہندوستان، ملیشیا اور لبنان سے بھی کافی مقالات موصول ہوئے۔ 

بتایا گیا ہے کہ یہ کانفرنس رواں سال کی ۴ اور ۵ تاریخ کو آستان قدس رضوی کی اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن میں منعقد کی گئی ہے اور اس میں آٹھ نشستوں کی صورت میں پانچ تجربات پیش کئے جائیں گے اس کے علاوہ کانفرنس میں ۸ ایسی شخصیات جو دینی تعلیم و تربیت میں باتجربہ ہیں مختصر طور پر خطاب بھی کریں گی۔


   
وزٹرز کی تعداد:127
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...