خبر
2/19/2019
  حرم مطہر  رضوی میں ’’ قرآنی  گھرانہ  ‘‘نامی پروگرام کا  ا جرا

 
حرم مطہر رضوی میں ’’ قرآنی گھرانہ ‘‘نامی پروگرام کا ا جرا

آستان نیوز  : فرزند رسول امام رضاعلیہ السلام کے حرم مطہرا  ٓستان قدس رضوی کے  ادارہ  علوم قرآنی کے سربراہ  مہدی شجاع نے کہا ہے کہ  ایک تھری ڈی تعلیمی صفحہ کی صورت میں  قرآنی  گھرانہ  ’’ یا  خانوادہ    قرآنی نامی پروگرام  کا   جو’’کیو آر کوڈ‘‘ پر مشتمل ہے   اجرا کیا جائے گا ۔

ان کا  کہنا تھا کہ  اس پروگرام   کے پیج کو کھولنے کے بعد   جو گھرانے کے  مختلف سن  وسال کے لوگوں کے لئے تیار گيا ہے  زائرین اپنی مرضی  اور اپنے سن و سال  کے اعتبار سے پیج  کا  انتخاب کرسکتے ہيں  اور پھر کیو آر کوڈ کے ذریعے بیس منٹ میں ایک بار کا کورس  پڑھ سکتے ہيں  ۔ آستان قدس رضوی کے ادارہ علوم  قرآنی  کے سربراہ نے کہا کہ  پیج کھلنے کے بعد ہینڈز  فری اور اسپیکر کی بھی سہولت مہیا ہے ۔  ان کا  کہنا تھا کہ   قرآنی  گھرانہ  یا  خانوادہ قرآنی  پروگرام  کے تعلیمی پیکج  کی  خاص بات یہ ہے کہ اس سے قرآن کریم کی تعلیمات کم سے کم مدت میں ممکن ہو ں گی حالانکہ زائرین کو مکمل تعلیمی مواد بھی فراہم کیا جائے گا اور قومی و مذہبی مناسبتوں کے لحاظ سے بھی بعض حصوں کا تعلیمی نصاب انہی ایّام میں اپڈیٹ ہوگا۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ علوم قرآن کے سربراہ  کا کہنا تھا  کہ  اس تعلیمی پیکج  یا ایجوکیشنل کورس  میں موجود  مضامین  نہایت مختصر اور خطی صورت میں  ہیں  جن کی ابتدا و انتہا واضح  ہےاور چند مختصر جملوں کی صورت میں مخاطب کو پیش کیا جاتا ہے اور  پیج میں بنائے گئے ورک فریم میں ان کو سیو کیا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ  خانوادہ قرآنی نامی تعلیمی پیکج کی استاد یا  گائيڈ کے ذریعہ راہنمائی کی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ   خادم  قرآن کی ذمہ داری زائرین کی راہنمائی ہے اور دارالقرآن کے اساتذہ اس تعلیمی  پیکج کے ذریعہ زائرین کے ساتھ بہت اچھا رابطہ برقرار کر سکتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے  کہا کہ دارالقرآن الکریم کے تمام سیکشنز من جملہ تفسیر وحدیث،  قرآئت  و حفظ  سبھی  شعبے بچوں اور نوجوانوں کے لئے قرائت و حفظ اورمحافل و مقابلوں کے  لئے منعقد کئے جانے والے پروگراموں اور مقابلوں میں   سرگرم رہيں گے  ۔  
وزٹرز کی تعداد:65
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...