خبر
2/7/2019
بیج کی پیداوار میں آستان قدس رضوی کے خود کفیل ہونے کے لیے اقدامات

 
بیج کی پیداوار میں آستان قدس رضوی کے خود کفیل ہونے کے لیے اقدامات

آستان نیوز: امام علی رضا علیہ السلام کے حرم  کے متولی  حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے   آستان قدس رضوی  کے  پانچ   زراعتی   منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ: دشمنوں کی جانب سے ہرطرح کی پابندیوں  اور دھمکیوں کے باوجود خداوندعالم نے اسلامی جمہوریہ ایران کو  پانی  و زر خیز مٹی   اور مادی و معنوی ذخائر اور افرادی قوت   عطا فرمائی ہے کہ جس سے استفادہ کرتے ہوئے ملک  کومعاشی ، زرعی اور صنعتی میدانوں میں خود مختار بنایا جاسکتا ہے ۔
حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی نے زرعی شعبوں میں  ترقی حاصل کرنے کے لئے پانی اور مٹی سے بھرپور  اور صحیح استفادکے لئے نالج بیسڈ  ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زوردیا -  انہوں نے  کہا: یہ روش آستان قدس رضوی کے اقتصادی آرگنائزیشن اور کاشتکاری  ہولڈنگ کے مشن کا حصہ  ہے کہ جس سے  ہم کو امید ہے کہ  کاشتکاری و زراعت  کے لیے  بیچ اور نرسری میں اس کے بھرپوراثرات کا مشاہدہ کریں گے۔
انہوں نے کہا: ہمارے لیے یہ  مناسب نہيں ہے کہ  ہم اپنی زراعت کے لیے بیچ یورپی ممالک سے حاصل کریں ۔  ان کا کہنا تھا کہ   اس میدان میں خود کفیل ہونے کے لیے نالج بیسڈ  ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے لہذا آستان قدس رضوی کی کاشتکاری ہولڈنگ  نے اس راہ میں بہت اچھے اقدامات انجام دیے ہیں۔
آستان قدس رضوی کے متولی  نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے  کہ ہربل دواؤں کے  پیداوار ی  شعبے میں روزگار کے بہت سے مواقع موجود ہيں کہا کہ   آستان قدس رضوی نے اس میدان میں  اپنا کردار  اداکرتے ہوئے سنگان سیمنیٹ کے کارخانے   کے مشن کو تبدیل کرکے  ہربال دواؤں کی پیداوار اور اس کے لئے جڑی بوٹیوں کی کاشت کے لئے کام شروع کیا ہے تاکہ روز گار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوسکیں   
حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی نے کہا کہ نالج بیسڈ  ٹیکنالوجی کے ذریعہ آبپاشی کے پروجیکٹ کے نصب ہونے سے چند مہینوں کے اندر کئی ہزار ایکڑ   زمین آستان قدس رضوی  کی زراعت میں کام آنے لگيں گی۔
آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے مزید کہا: اگر یونیورسٹی ، مارکیٹ اور صنعت  یہ تینوں آپس میں متحد ہوکر کام انجام دیں تو یقینا زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا  اور  اس سے اقتصادی خود مختاری تک پہنچنے میں مدد ملے گي  
وزٹرز کی تعداد:136
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...