خبر
2/6/2019
انقلاب اسلامی کی مناسبت سے   امام علی رضا(ع)  کے حرم مطہر  میں تیسری  شعری محفل  کا انعقاد

گیارہ ممالک کے شعراء کی شرکت سے ؛  
انقلاب اسلامی کی مناسبت سے امام علی رضا(ع) کے حرم مطہر میں تیسری شعری محفل کا انعقاد

آستان قدس رضوی   کے غیر ملکی زائرین  کے امور  کے ادارہ   کی کاوشوں سے؛ بین الاقوامی سطح پر انقلاب اسلامی کی ثقافت کو ترویج   کے مقصد سے ’’ فجر صادق‘‘ کے عنوان سے تیسری محفل شعر کا انعقاد کیا گیا، یہ شعری محفل حرم مطہر امام علی رضا علیہ السلام کی اسلامی تحقیقاتی فاؤندیشن    کے کانفرنس ہال میں منعقد کی گئی ۔
گیارہ ممالک سے آئے  ہوئے  شعرائے کرام کی موجودگي  میں آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے نائب سربراہ نے  اپنے خطاب میں  کہا: آپ تشریف لائے ہیں تاکہ اپنے عشق و معرفت سے مالا مال اشعار کو حضرت امام علی رضا(ع) کی بارگاہ میں   پیش کریں اور امام رؤف کی نورانی بارگاہ میں اپنی محبت و مودت کا اظہار کریں  
جناب حسینی کا کہنا تھا: اسلامی جمہوریہ ایران کا انقلاب  علوی و فاطمی  تعلیمات پر استوار ہونے  کے ساتھ  ساتھ فطرت انسانی کو بھی شامل ہے  ۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات کے نائب سربراہ نے   انقلاب سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: انقلاب کی سب سے پہلی کامیابی یہ ہے کہ اس نے اصل اسلام کو دنیا کے سامنے  متعارف کرایا ا نہوں نے  کہا کہ   جو  اسلام حضرت امام  خمینی (رہ) کی سربراہی میں دنیا کو متعارف کرایا گیا وہ  قرآن و اہلبیت(ع) کی تعلیمات  پر  مشتمل تھا۔
جناب حسینی نے انقلاب کی دوسری کامیابی کے بارے میں    کہا : حضرت امام (رہ) نے اس اسلامی انقلاب سے   دنیا کے سامنے جو باتیں پیش کیں   ان  سے دنیا  کی کوئي بھی  سامراجی طاقت  نہیں  بچ سکی ۔
انقلاب کی تیسری کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  انہوں نے کہا: انقلاب کی تیسری کامیابی یہ ہے کہ اس انقلاب سے دوسری  قوموں نے بھی الہام لیا، آج دنیا میں  ہر وہ تحریک جو انسانی فطرت پر سامنے آتی ہے کسی نہ کسی صورت میں اُس نے انقلاب اسلامی سے الہام لیا ہےاور اسی چیز سے ہمارے انقلاب کے اقتدار کا پتہ چلتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ انقلاب اسلامی سے حاصل ہونے والی تمام کامیابیوں کی قدر کریں  اور اس انقلاب کو اور اس کے اہداف و مقاصد کو  دوسروں تک پہنچائیں۔
اس محفل مشاعرہ میں انڈونیشیا،آذربائجان،افغانستان،لبنان،شام ،ہندوستان اور پاکستان کے شعرائے کرام نے حضرت امام خمینیؒ،اقتدار ایران ، شہدائے انقلاب اور حضرت فاطمہ زہرا(س) کی شان میں اشعار پڑھے۔ 
   
وزٹرز کی تعداد:31
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...