خبر
2/4/2019
حرم مطہررضوی کے میوزیم کا ہرسال دس لاکھ لوگ وزٹ کرتے ہیں

 
حرم مطہررضوی کے میوزیم کا ہرسال دس لاکھ لوگ وزٹ کرتے ہیں

آستان نیوز: آستان قدس رضوی کے میوزیمز ایران کے بڑے میوزیمز میں شمار ہوتے ہیں  کہ جس کے سالانہ وزٹ کرنے والوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے ، اس  میوزیم کا وزٹ کرنا بہت آسان ہے  اور حضرت امام علی رضاعلیہ السلام کے روضہ منورہ  کے قلب میں اس میوزم کے دیدار سے یہاں سے تاریخی و ہنری آثار  کی بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
آستان قدس رضوی کےمرکزی میوزیم کی عمارت صحن کوثر میں واقع ہے کہ جو 9 حصوں میں منقسم ہے،جیسے حرم مطہر رضوی کا تاریخی خزانہ، ڈاک ٹکٹ اور قدیمی نوٹس، گھڑی ، گھڑیال اور علم نجوم،  قدیم و جدید اسلحے، قدیم و جدید برتن، مجسمے، دریائی ذخائر جیسے صدف،سکے  اور تمغے وغیرہ ہیں۔
مرکزی میوزیم کے ساتھ ہی  فرش کے میوزیم کی عمارت بھی ہے کہ جو مستقل تین امالہ بلڈنگ  میں ہے۔اسی طرح قرآن کریم کے نفیس نسخوں کا میوزیم ان ہی میوزیمز کے قریب واقع ہے کہ جس میں دنیاکے عظیم و نفیس ترین قرآن کریم کے نسخے اور مقام معظم رہبری کے ہدایا و استاد محمود فرشچیان(ایرانی معاصر ہنرمند وآرٹیکل) کے آثار موجود ہیں۔
مشہد کے عوامی کلچرل میوزیم کی عمارت کہ جو صفوی زمانے کے ایک تاریخی حمام میں واقع ہے یہ بھی حرم مطہر رضوی کے الہادی دروازے  کے قریب ہے ، یہ بھی آستان قدس رضوی کے میوزیمز کا حصہ ہے۔
اس وقت ایک میوزیم 80 ہزار میٹر مربع  میں تعمیر کیا جارہا ہے کہ اس عمارت کی تکمیل کے بعد تمام وہ چیزیں کہ جن کی تعداد 8 ہزار ہوگی ان کو 7 موضوعات کے تحت جدا جدا اس میوزیم کی بلڈنگ  میں رکھا جائے گا۔
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت و آنحضرت سے ارادت و عقیدت، رضوی آثار کے لحا ظ سے تاریخ علم و ہنر،قرآن اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام میوزم، ولایت، انقلاب و انتظار ، وقف و نذر و عہد ان موضوعات میں سے ہیں کہ جن کے تحت اس میوزیم میں قیمتی و نفیس اشیاء رکھی جائیں گی۔
آستان قدس رضوی  کی مرکزی لائبریری ایک اور کلچرل سینٹر ہے کہ جو اسلامی انقلاب کے بعد وجود میں آئی ہے اور اس میں آج تک روز بروز مزید اضافہ ہوتا جارہاہے ۔ اس مرکزی لائبریری کے ساتھ 20 لائبریریز دیگر آستان قدس رضوی سے وابستہ شہر مشہدمقدس میں اور 22 لائبریریز ملکی سطح پر موجود ہیں۔
اس لائبریری میں کتابوں کی مرمت اور خطی نسخوں کا مخزن ملک کا عظیم ترین اور غنی ترین مرکز شمار ہوتا ہے ۔
اس عظیم ثقافتی ادارہ میں سالانہ بہت زیادہ ملکی و غیر ملکی افراد وزٹ کرتے ہیں اور مختلف ممالک سے علمی گروپس نے اس ادارے کے ساتھ تعاون و تعامل کرنے کا اظہار کیا ہے۔
   
وزٹرز کی تعداد:93
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...