خبر
1/7/2019
جامعہ المصطفیٰ(ص) اور آستان قدس رضوی کے تربیت بدنی کے مابین کھیلوں کے معاہدوں پر دستخط

 
جامعہ المصطفیٰ(ص) اور آستان قدس رضوی کے تربیت بدنی کے مابین کھیلوں کے معاہدوں پر دستخط

آستان قدس رضوی کے مؤسسہ تربیت بدنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی جامعہ المصطفیٰ مشہد کے سربراہان کے ساتھ ہمفکری نشست کا انعقاد ہوا جس کے دوران کھیلوں کے میدان میں آپس میں ہمکاری اور تعاون  کرنے پر معاہدہ طے پایا ۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛جامعہ المصطفیٰ(ص) مشہد اور آستان قدس رضوی کے تربیت بدنی کے مابین ثقافتی اور ورزشی پروگراموں کو توسیع دینے اور آئندہ گرمیوں میں ان خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لئے دونوں مراکز کے درمیان معاہدہ طے پایا۔
اس معاہدے کو اجرائی اور عملی مراحل میں لانے کے لئے ، ایک میٹنگ ہوئی جس میں آستان قدس رضوی کی تربیت بدنی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب علی اکبر ہاشمی اور جامعۃ المصطفیٰ مشہد کے تربیتی و فرہنگی معاون جناب حجت الاسلام محمد رضا نجاتی نے اپنے اپنے ساتھیوں کے ساتھ شرکت فرمائی ، میٹنگ کے دوران معاہدے کو عملی اور اجرائی صورت دینے کے لئے آپس میں بات چیت کی گئی۔ 
جناب ہاشمی جواہری نے اس معاہدے کو اہم اور ارزشمند جانتے ہوئے کہا: اس مرکز کے اکثر طلاب مختلف ممالک سے ہونے کی وجہ سے زندگی اسلامی اور رضوی کو اپنے اپنے ممالک میں ترویج و تبلیغ کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آستان قدس رضوی کے تربیت بدنی کی جانب سے سنتی و روایتی کھیلوں، تیراندازی،تیراکی وغیرہ کی کلاسز منعقد کرنے کو اولویت میں رکھا گیا ہے ۔
حجت الاسلام نجاتی نے بھی اس میٹنگ کے دوران معاہدے کو اہم اور مثبت جانتے ہوئے کہا؛ ان دو مراکز کے باہمی تعاون سے ورزش اور کھیلوں کے پروگرامزکو عملی جامعہ پہنایا جاسکتا ہے۔ 
انہوں نے بتایا: اس مرکز کے طلاب کا تعلق روس، چین، ترکی، ملیشیاء،سنگاپور،پاکستان،افغانستان اور دوسرے مختلف ممالک جیسے افریقہ وغیرہ سے بھی ہیں،اور ورزش کے ذریعہ دینی و مذہبی پروگراموں میں جوانوں کو جذب کرنے کا بہترین راستہ ہے، قابل توجہ ہے کہ ہر ماہ برنامہ ریزی اور شیڈول کے لئے میٹنگس کا انعقاد من جملہ معاہدے کے دستورات میں سے ہے۔ 


   
وزٹرز کی تعداد:37
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...