خبر
11/6/2018
’’الھدی والولاء‘‘ نامی کتابخوانی کا بین الاقوامی مقابلہ روضہ منورہ امام علی رضا(ع) میں منعقد کیا جائے گا

 
’’الھدی والولاء‘‘ نامی کتابخوانی کا بین الاقوامی مقابلہ روضہ منورہ امام علی رضا(ع) میں منعقد کیا جائے گا

آستان قدس رضوی کے ادارے زائرین غیر ایرانی کی کاوشوں سے ’’الھدی والولاء‘‘ کے عنوان سے کتابخوانی کا بین الاقوامی مقابلہ حرم رضوی میں منعقد کیا جائے گا۔
آستان نیوز کے خبری نمائندے کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ جناب حسین غلامپور نے بتایا: رحلت پیغمبر اسلامی اور حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ’’الھدی والولاء‘‘ کے عنوان سے ۱۱ مختلف زبانوں میں حرم رضوی میں مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا: یہ مقابلہ جات ۱۸ کتابوں سے منعقد کئے جائیں گے ، یہ کتابیں ۷۷ ہزارنسخوں کی صورت میں پچاس عناوین کی صورت میں پبلش کی گئی ہیں۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ نے ان ایّام میں ایسی کتابوں کا مطالعہ مخاطبین پر بہت مؤثر ہے اس سلسلے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا: ’’مہدویت واربعین‘‘، ’’قیام عاشورا و حفظ اسلام‘‘، ’’ عاشورا کے سماجی و سیاسی پہلو‘‘،’’عظمت حضرت زینب(س)‘‘ من جملہ مقابلے کے موضوعات میں سے ہیں۔
غلامپور نے بتایا کہ ان مقابلوں کے کاغذ رواق دارالرحمہ، رواق غدیر، دارالمرحمہ، رواق کوثر اور دیگر تمام ایسے جگہیں جو غیر ایرانی زائرین سے مختص ہیں تقسیم کئے جاتے ہیں، انہوں نے بتایا: ان مقابلوں کے کاغذ نماز مغربین کے بعد تقسیم ہوتے ہیں اور جیتنے والے افراد کو حضرت علی بن موسیٰ الرضا(ع) کا کتیبہ دیا جاتا ہے۔  
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...