خبر
11/4/2018
آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کی جانب سے صفر کے آخری عشرہ کے خصوصی پروگراموں کا اعلان کر دیا گیا

 
آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کی جانب سے صفر کے آخری عشرہ کے خصوصی پروگراموں کا اعلان کر دیا گیا

پیغمبر گرامی اسلام کی جانسوز رحلت اور حضرت علی بن موسیٰ الرضا(ع) کی شہادت کی مناسبت سے صفر کے آخری عشرہ میں منعقد ہونے والے خصوصی پروگراموں کے بارے میں آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کی جانب سے اعلان کر دیا گیا۔
آستان نیوز کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ جناب سید محمد جواد ہاشمی نژاد نے بتایا: پیغمبر گرامی اسلام(ص) اور آپ کے سبط اکبر امام حسن مجتبیٰ کی سیرت کو بیان کرنے اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت کی ترویج کے مقصد سے عرب زبان زائرین کے لئے خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے ، ان پروگراموں کو ’’سوگ نبی(ص)‘‘ کے عنوان سے منعقد کیا جائے گا، جس میں تقاریر، مجلس، مقابلہ جات، مرثیہ خوانی اور ماتمی داری وغیرہ شامل ہے۔
انہوں نے بتایا: یہ پروگرامز صبح کی اذان کے وقت زیارت اربعین ، زیارت رسول اللہ(ص) کی قرائت سے رواق دارالرحمہ میں شروع ہوں اور نماز مغربین کے بعد تک جاری رہیں گے۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ کا کہنا تھا: ’’خطبہ خوانی حضرت زینب(س) در مجلس یزید‘‘ کے موضوع پررواق دارالمرحمہ میں مراسم میں منعقد کئے جائیں گے جس میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ذمہ داریوں اورواقعہ عاشورا میں کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔
ھاشمی نژاد نے اردو زبان زائرین کے پروگرامز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ’’خاندان اور رضوی زندگی کے طریقے‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد، تقاریر، اردو زبان زائرین کا اجتماع، شب شعر، علمی مقابلے، عزاداری و ماتم داری من جملہ اردو زبان زائرین کے پروگرام ہیں جنہیں ان ایّام کی مناسبت سے رواق کوثر میں منعقد کیا جائے گا۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: افغانستان سے آنے والے زائرین کے لئے بھی اس سال خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سیمینارز،شام غریباں حضرت رضا(ع) میں ماتمی دستوں کا اجتماع اورخطبہ خوانی کے مراسم شامل ہیں۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: ’’خاندان اور رضوی زندگی بسر کرنے کے طریقے‘‘ نامی کانفرنس افغانی خواہران کے لئے بھی منعقد کی جائے گی، یہ کانفرنس بروز منگل ۱۵ آبان ماہ (شمسی مہینہ) تین بجے عصر باب الھادی گیٹ پر واقع کمرہ نمبر ب میں خانم اللہ دادی کی موجودگی میں منعقد ہو گی۔
انہوں نے بتایا: ’’الھدی والولاء‘‘ نامی کتابخوانی کے بین الاقوامی مقابلے جنہیں ۱۸ کتابوں سے ۱۱ زبانوں میں منعقد کیا جائے گا، شب شہادت امام رضا علیہ السلام میں آذری زبان زائرین کا اجتماع تبریز، زنجان، اردبیل اور ارومیہ سے تشریف لانے والے ذاکرین کی موجودگی میں منعقد کیا جائے گا، ۵۰۰ تبلیغی پیک جو ثقافتی مصنوعات، شہداء کی تصاویر،فلش کارڈز، گنبد و ضریح کے پوسٹر وغیرہ پر شامل ہیں ؛ اس ادارہ کی جانب سے زائرین میں تقسیم کئے جائیں گے۔  
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...