خبر
10/24/2018
آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے اسناد تاریخی اعتبار سے ایسی معلومات پر مشتمل ہیں کہ جو اپنی مثال آپ ہیں

جمہوریہ تاتارستان کی ایک سرکاری آرکائیو کمیٹی کے سربراہ:  
آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے اسناد تاریخی اعتبار سے ایسی معلومات پر مشتمل ہیں کہ جو اپنی مثال آپ ہیں

جمہوریہ تاتارستان کی ایک سرکاری آرکائیو کمیٹی کے سربراہ نےآستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے اسناد تاریخی اعتبار سے ایسی معلومات پر مشتمل قراردیا  کہ جو اپنی مثال آپ ہیں۔
آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق ، گولنار ا گابدرا حمانووا؛جمہوریہ تاتارستان کی ایک سرکاری  آرکائیوکمیٹی کے سربراہ نے آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے اسناد تاریخی اعتبار سے ایسی معلومات پر مشتمل قرارد یا  کہ جو اپنی مثال آپ ہیں۔
انہوں نے لائبریریز آرگنائزیشن کے تعارفی میٹنگ کہ جو تاتاری ثقافتی وفد کے ممبران اور آستان قدس رضوی کے مرکز اسناد، میوزیمز و لائبریریز آرگنائزیشن کے بڑے بڑے عہدے داروں  کے حضور منعقد ہوئي ،ان دو ملکوں ایران و تاتارستان کے علمی مراکز کے درمیان معلومات میں تبادلہ خیال بہت زیادہ مفید و موثر قرار دیا  ۔
تاتاری وفد کے ممبر نے اسی طرح  اس لائبریری میں موجودہ بعض خطی نسخوں کو تاتارستان کی تاریخ کے لحاظ سے بہت زيادہ اہمیت کا حامل قرار دیا  کہ ان نسخوں کے ذریعہ ہم اپنے ملک کے محققین کے سامنےاپنے ملک بارے میں بہت زیادہ معلومات رکھ سکتے ہیں ۔
اسی طرح اس میٹنگ میں مختلف حصوں اور سرکاری اداروں کی طرف اشارہ کیا اور کہا: تاتارستان کی حکومت خصوصا روس سے جدا اور علیحدہ ہونے کے بعد اپنے آرکائیو اور خزانے میں 54 لاکھ سند اور 5 ہزار خطی نسخے رکھتی ہے ۔
جمہوریہ تاتارستان کے سرکاری آرکائیو کمیٹی کے سربراہ نے کہا: اس آرگنائزیشن سے پہلے ہمارے پاس جو معلومات موجود تھیں  لیکن جو کچھ دیکھنے سے حاصل ہوئی ہیں ہمارے لیے تعجب انگیز  اور قابل افتخار و مباہات ہیں۔
انہوں نے آئندہ کے لیے بھی ان دو ملکوں کے درمیان تعاون و تعامل پر تاکید کی۔  
وزٹرز کی تعداد:120
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...