خبر
10/23/2018
آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کو تاریخ شناسی کے منابع ہدیہ کیے گئے

آستان قدس رضوی کے مرکز اسناد و میوزیمز و لائبریرز آرگنائزیشن کا تاتارستان سے ایک وفد نے دیدار کیا اور اس کے دوران؛  
آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کو تاریخ شناسی کے منابع ہدیہ کیے گئے

آستان قدس رضوی کے مرکز اسناد و میوزیمز و لائبریرز آرگنائزیشن کا تاتارستان سے ایک وفد نے دیدار کیا اور اس کے دوران؛آستان قدس رضوی مرکزی لائبریری کو تاریخ شناسی کے  کچھ منابع اس وفد کےذریعہ  ہدیہ کیے گئے۔
گولنارا گابدرا  حمانووا؛ جمہوری تاتارستان کے آرکائیو کی سرکاری کمیٹی کے سربراہ نے خصوصا ان ہدیوں کے متعلق کہا: ان دونوں ملکوں کے درمیان قدیمی زمانے سے تاریخی روابط و تعلقات موجود  ہونے کی وجہ سے یہ ہدایا "تاتاری زبان میں ایران شناسی"نامی  کتاب کا ہدیہ کہ جس کا فارسی زبان میں ترجمہ کرکے ان دوملکوں کے درمیان اور دونوں کی ثقافت کا تعارف مخاطبین کے حضور پیش کیا جاسکتا ہے، "تاریخ تاتارستان" روسی زبان اور انگلش زبان میں بھی ایک ہدیہ تھا کہ جو اس وفد کےذریعہ آستان قدس رضوی لائبریری کو پیش کیاگیا۔
انہوں نے کہاجمہوری تاتارستا ن کی روز آزادی میں کتابی میلہ لگا کہ جو ہرسال21 نومبر کو اس ملک کے تاریخی محل میں لگایا جاتا ہے اور ان کے علاوہ اس وفد کے ذریعہ آستان قدس رضوی کو کچھ اور چیز یں ہدیہ کی گئی ہیں۔
ایلیاس موستاکیموف؛ غیرملکی روابط اور اسناد سے علمی استفادہ کے سیکشن کے ڈائریکٹر ، ایلدار شافیکوف؛ جمہوری تاتارستان کے سرکاری ارکائیو کے علمی ادارے کے سربراہ ، رامیل ادیگاموف؛ جمہوری تاتارستان کے مسلمانوں کے دینی امور کے ادارے اور علماء کمیٹی کے سربراہ  اور بولقار اسلامی اکیڈمی کےعلمی سربراہ ، اسماگیل گیبادوللین؛ اوراسیایی مطالعاتی انسٹیٹیوٹ کے سربراہ اور انٹرنیشنل قاری  اور جمہوری تاتارستان  سائنس اکیڈمی  ، تاریخی انسٹیٹیوٹ کے عظیم محقق   اور دیگر بڑی بڑی شخصیات اس وفد میں شامل تھیں۔
قابل ذکر ہے کہ تاتارستان کی ثقافتی وفد کے ممبران نے اپنے مشہد مقدس کے سفر مین آستان قدس رضوی کے مرکز اسناد، ادارہ مخطوطات، میوزیمز و لائبریری کا دیدار کیا اور مراکز تعلیم و تربیت کے دیدار کے بعد آستان قدس رضوی کے مرکز اسناد، میوزیمز و لائبریریز آرگنائزیشن کے ساتھ تفاہم نامہ پردستخط کیے جائیں گے۔  
وزٹرز کی تعداد:102
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...