خبر
10/20/2018
آستان قدس رضوی کے عجائب گھروں کے نمائندوں نے   بین الاقوامی آیکوفوم سمپوزیم میں شرکت فرمائی

 
آستان قدس رضوی کے عجائب گھروں کے نمائندوں نے بین الاقوامی آیکوفوم سمپوزیم میں شرکت فرمائی

آستان قدس رضوی کے عجائب گھروں کے نمائندے اکتالیسویں آیکوفوم بین الاقوامی سمپوزیم میں حاضر ہوئے ؛ اسے ’’میوزیم شناسی اور تقدس‘‘ کے موضوع پر تہران میں منعقد کیا گیا تھا۔
آستان نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے عجائب گھروں کے نمائندوں نے اکتالیسیوں آیکفوم بین الاقوامی سمپوزیم میں جسے تہران میں ’’میوزیم شناسی اور تقدس‘‘ کے موضوع پر منعقد کیا گیا تھا شرکت فرمائی۔
میوزیم کمیٹی کے معاون جناب مہدی قیصری نیک،فن معماری اورتزئینات و بناوٹ کے ماہر جناب حجت حسنی اور آستان قدس رضوی کے عجائب گھروں کے نمائندوں کے ماہر جناب حشمت کفیلی نے اس پروگرام میں شرکت فرمائی؛ اس کے علاوہ تعلیمی ورکشاپس میں بھی شرکت کی اور اساتذہ اور ماہرین کے ساتھ بات چیت کی۔
کہا گیا ہے یہ بین الاقوامی سمپوزیم ۲۳ مہر ماہ سے شروع ہوا ہے جس میں مختلف قومی و بین الاقوامی میوزیمز کے سربراہان اور محققین شرکت فرما رہے ہیں یہ سمپوزیم جو کہ ۲۷ مہر ماہ(شمسی مہینہ) تک جاری رہے گا۔
کہا گیا ہے ؛ ایران میں قومی یونیسکو کمیشن کے سربراہ جناب حجت الہ ایوبی،ایران کے قومی میوزیم کے سربراہ جناب جبرئیل نوکندہ، میراث فرہنگی ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ جناب سید محمد بہشتی،ایرانی قومی آیکوم کی کمیٹی کے سربراہ جناب سید احمد محیط طباطبائی اوربین الاقوامی میوزیمزکونسل(آیکوفوم) کی میوزیم شناس کمیٹی کے سربراہ جناب فرانسوا مرس کی موجودگی میں یہ سمپوزیم اس وقت منعقد ہے۔  
وزٹرز کی تعداد:88
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...