خبر
10/7/2018
آستان قدس رضوی کے سکوں، ڈاک ٹکٹوں اور نوٹوں والے خزانے میں نولاکھ اسی ہزار سے زائد اشیاء موجود ہیں

آستان قدس رضوی کے سکوں، ڈاک ٹکٹوں اور نوٹوں والے خزانے کے سربراہ نے بتایا:  
آستان قدس رضوی کے سکوں، ڈاک ٹکٹوں اور نوٹوں والے خزانے میں نولاکھ اسی ہزار سے زائد اشیاء موجود ہیں

آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی سینٹر،میوزیمز اور کتابخانوں کی تنظیم اور سکوں، ڈاک ٹکٹوں اور نوٹوں والے خزانے کے سربراہ نے بتایا: اس وقت آستان قدس رضوی سکّوں، ڈاک ٹکٹوں اور نوٹوں والے خزانے میں نولاکھ اسی ہزار سے زائد اشیاء موجود ہیں۔
آستان نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق؛ ڈاک ٹکٹوں،سکوں اور نوٹوں والے خزانے کے سربراہ جناب محمد حسین یزدی نژاد نے بتایا: نولاکھ اسی ہزار سے زائد سکے، کرنسی نوٹ اورڈاک ٹکٹیں موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا: ان اشیاء میں سے دو ہزار چیزیں ۱۳۹۷شمسی کے پہلے چھ مہینوں میں حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے ارادتمندوں کے توسط سے خریدی اور ھدیہ کی گئیں۔
محمد حسین یزدی نژاد نے ان اشیاء کی تعداد کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا: رواں سال کی ابتدا سے اب تک ۷۰۰ سکے جن میں سے ۳۳ سکہ سونے کے تھے، چاندی کے ۳۱۲ سکے، نیکل تانبے کے ۱۱۱ سکے، ۱۴۱ سکے تانبے کے، کانسی کے ۷ سکے اور ۸۷ سکے مفرغ ھدیہ کئے گئے ان کے علاوہ ۲۲۲ سکے خریدے بھی گئے اور اس وقت ۶۵ ہزار سکے اس خزانے میں موجود ہیں۔
انہوں نے ان سکوں کی دھات کو سونا، چاندی، تانبہ اور اسٹیل جانتے ہوئےکہا: یہ سکے تاریخی لحاظ سے مختلف حکومتوں جیسے ساسانیان، الیماییان، اسلامی اداوار،تیموریان، ایلخانان مغل، صفویہ، قاجاریہ اور زندیہ سے متعلق ہیں۔
یزدی نژاد نے بتایا کہ رواں سال کی ابتدا سے اب تک ۵۰۰ کرنسی نوٹ بھی اس خزانے میں اضافہ کئے گئے ہیں، وضاحت دیتے ہوئے کہا: ان نوٹوں میں سے سو نوٹ خریدے گئے اور چار سو نوٹ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ارادتمندوں کی جانب سے ھدیہ کئے گئے، ان تمام نوٹوں کو ملا کر اب تک ۲۴ ہزار کرنسی نوٹ اس خزانے میں موجود ہیں۔
آستان قدس رضوی کے سکوں، نوٹوں اور ڈاک ٹکٹوں والے خزانے کے سربراہ نے ڈاک ٹکٹوں کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا: ۹۷ شمسی کے پہلے چھ مہینوں میں تقریباً ۶۰۰ ڈاک ٹکٹیں اور ٹکٹوں و بغیر ٹکٹوں والے ایک سو ڈاک لفافے ،ٹیلی گراف اور کارڈ پوسٹل اس خزانے کو ھدیہ کئے گئے۔ اس وقت ان ڈاک ٹکٹوں اور دیگر ڈاک اشیاء کی تعداد آٹھ لاکھ نوے ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
کہا گیا ہے؛ آستان قدس رضوی کا سکوں،نوٹوں اور ڈاک ٹکٹوں والے خزانے میں دنیا کے ۲۴۰ ممالک کی اشیاء موجود ہیں جو کہ مختلف تہذیب و تمدن و تاریخ اور ہنر وثقافت کا مظہر ہے، ہر روز صبح ۸ بجے سے شام پانچ بج کر پینتالیس منٹ تک اور چھٹی والے دنوں میں صبح آٹھ بجے سے ۱۲ بجے تک کھلا رہتا ہے ، سکوں،نوٹوں اور ڈاک ٹکٹوں کا یہ خزانہ حرم امام علی رضا علیہ السلام کے صحن کوثر میں واقع مرکزی میوزیم کے منفی ایک طبقہ میں واقع ہے۔  
وزٹرز کی تعداد:133
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...