خبر
9/30/2018
آستان قدس رضوی کے میوزیم میں فلسطین سے مربوط آثار کا تعارف کرایا گیا

فلسطینی بچوں اور نوجوانوں سے ہمدردی کے دن کی مناسبت سے؛  
آستان قدس رضوی کے میوزیم میں فلسطین سے مربوط آثار کا تعارف کرایا گیا

فلسطینی بچوں اور نوجوانوں سے ہمدردی کے دن10/ اکتوبر کی مناسبت سے؛آستان قدس رضوی کے میوزیم میں فلسطین سے مربوط قیمتی آثار کا تعارف پیش کیا گیا۔
آستان نیوز کے خبرنگار کی رپورٹ کے مطابق ، مہدی قیصری نیک ؛ آستان قدس رضوی کے میوزیمز ڈائریکٹر نے 10/ اکتوبر فلسطینی بچوں اور نوجوانوں کے دن کی مناسبت سے آستان قدس رضوی میں فلسطین سے مربوط قیمتی آثار کا تعارف پیش کیا ۔
انہوں نے کہا: آستان قدس رضوی کے مقام معظم رهبری کے ہدایا میوزیم، سکوں اور نوٹوں اور ڈاک ٹکٹ میوزیم  میں فلسطین سے مربو ط فریم، گولڈن تمغے، معرق نقشے، ڈاکٹ ٹکٹس، سکے اور نوٹ وغیرہ  کا اہل ذوق افراد کے لیے تعارف پیش کیا گیا ۔
انہوں نے "القدس لنا" عبارت کو تابنے میں کندہ کہ جس کا سائز27× 40  سینٹی میٹر ہے کی طرف اشارہ کیا اور کہا: یہ قیمتی فریم ایک قیمتی اور معنوی ہنری اثر ہے کہ جس میں اسلامی امت کا  بیت المقدس سے رابطہ واضح دکھائی دیتا ہے ۔
انہوں نے اس یادگار فریم کوانٹرنیشنل کانفرنس میں فلسطین کے لوگوں کے ساتھ اسلامی انقلاب کی حمایت کے طور پر ہدیہ شمار کیا ۔
قیصری نیک نے بیان کیا:مسجد قبۃ الصخرہ کے صدف میں بنے ہوئے ڈھانچہ کو ایک اور خزانہ ہے کہ جو40× 22  سینٹی میٹر میں احمد جبرئیل خلق فورس کے جنرل کے ذریعہ فلسطین کی 1991ء میں آزادی کی مناسبت اہداء کیا تھا۔
آستان قدس رضوی کے میوزیمز ڈائریکٹر نے کہا: اس ڈھانچہ کی بنائی میں رنگ شیری اور سات رنگ کے صدف سے استفادہ کیا گیا ہے ، اس کے اوپر سورہ اسراء کی پہلی آیت کندہ قابل دید ہے ۔
مہدی قیصری نیک نے اسی طرح مسجد قبۃ الصخرہ کا ڈھانچہ صدف سے بناہوا کہ جس کا سائز 29×39 سیٹی میٹر ہے  فلسطین کے موضوع پر دوسرے آثار میں شمار کیا کہ جو فلسطین کے وزیر اعظم کی جانب سے ہدیہ ہوئی ہے ۔
انہوں نے "مسجد الصخرہ القدس"کے گولڈن کو ان خزانوں میں شمار کیا اور کہا: اس گولڈن نشان کا سائز 9× 13سینٹی میٹر ہے کہ جو عبدالناصر جبری ؛الدعوۃ الاسلامی یونیورسٹی کےشعبہ لبنال کے  وائس چانسلر  کی جانب سے 2000ء میں مقام معظم انقلاب(مدظله‎العالی) کی خدمت میں تقدیم کیا گیا تھا۔
قیصری نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ نشان ایک شیشہ کے فریم میں رکھا ہوا ہے ، کہا: اس اثر میں دو سونے کے صفحات آپس میں جڑے ہوئے ہیں کہ جن کے اوپری حصے میں مسجد الصخرہ القدس کے کندہ تصویر اور نیچے کے حصے میں کرہ زمین کا نقشہ بنا ہوا ہے ۔
انہوں نے اسی طرح تین ضلعی تصویر کا فریم کہ جس میں مسجد الاقصی تین جہت سے قابل دید ہے کہ جس کاسائز90×71  سینٹی میٹر ہے فلسطین کے موضوع پر ایک اور اثرقرار دیا کہ جو حماس اسلامی فورس کے کمانڈر کے ذریعہ ہدیہ ہوا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ مقام معظم انقلاب(مدظله‎العالی) کے ہدایا میوزیم میں تین قرآنی ہال ہیں کہ جن میں پہلی منزل پر قرآنی مفاہیم کے نفیس نسخے موجود ہیں کہ جو حر م مطهر رضوی کے صحن کوثر میں واقع اور تمام دیدار کرنے والوں کے لیے بروز سنیچر سے بروز بدھ تک صبح 8 بجے سے 30/12 تک اور بروز جمعرات صبح 8 بجے سے 30/11 بجے تک اور بروز جمعہ و چھٹیوں کے دن صبح 8 سے 12 بجے تک کھلا رہتا ہے ۔ اسی طرح ڈاک ٹکٹس ، سکے اور نوٹ میوزیم ہر روز صبح 8 سے شام 6 بجے تک اور چھٹیوں کے روز صبح 8 سے 12 بجے تک کھلا ہے کہ جو آستا ن قدس رضوی کے مرکزی میوزیم کے تہہ خانے میں واقع ہے  اس میں تمام  اہل ذوق زائرین و مجاورین کا اپنے ٹائم ٹیبل کے مطابق استقبال کیا جاتا ہے۔  
وزٹرز کی تعداد:122
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...