خبر
9/12/2018
حرم امام علی رضا(ع) میں حسینیؑ شیر خوار بچوں کا عالمی اجتماع

پوری دنیا میں پانچ ہزار سے زیادہ مقامات پرمنعقد ہونے کے ساتھ؛  
حرم امام علی رضا(ع) میں حسینیؑ شیر خوار بچوں کا عالمی اجتماع

آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا: ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ میں حسینی شیر خوار بچوں کا عظیم اجتماع حضرت ثامن الحجج علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی نورانی و ملکوتی بارگاہ میں منعقد کیا جائے گا۔
آستان نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب حجت الاسلام سید جلال حسینی نے بتایا: حضرت علی اصغر(ع) کی یاد میں ہر سال کی طرح اس سال بھی دوسرے ممالک کے ساتھ حرم امام رضا علیہ السلام میں بھی عالمی سطح پر بہت بڑا اجتماع منعقد کیا جائے گا۔
مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: یہ پروگرام ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ مورخہ ۲۳ شھریور ماہ(شمسی مہینہ) کے مطابق عصمت وطہارت اہلبیت علیہم السلام کے زائرین و مجاورین اور سوگواروں کی موجودگی میں حرم امام علی رضا علیہ السلام میں منعقد کیا جائے گا۔
آستان قدس رضوی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا: یہ پروگرام صبح ۸ بجے صحن جامع رضوی میں تلاوت قرآن کریم کے ساتھ شروع کیا جائے گا اور اس کے بعد ۱۰ بجے تک جناب احمد واعظی مرثیہ خوانی کریں گے۔
انہوں نے بتایا: اس خصوصی پروگرام میں اس پروگرام کی مناسبت حلف نامہ بھی پڑھا جائے گا۔
انہوں نے اس چیز کی طرف اشارہ کیا کہ حضرت علی اصغر عالمی کونسل کا آغاز ۱۳۸۲ شمسی میں ہوا اور اس سال دنیا بھر میں پانچ ہزار مقامات پر حسینی شیر خوار بچوں کا اجتماع منعقد کیا جارہا ہے۔ اس سال عشرہ کرامت کے ایّام میں حسینی شیر خوار بچوں کے لباس سلائی کرنے کی ورکشاپ کا بھی کا آغاز بھی کیا گیا جو حرم حضرت رضا علیہ السلام کے اعزازی خادموں کی موجودگی میں مسجد صدیقی ھا میں شروع ہوا یہ مسجد آستان قدس رضوی کی موقوفاتی مساجد میں سے ہے اور اس اجتماع کے لئے لباس سلائی کئے جا چکے ہیں۔  
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...