خبر
9/12/2018
بین الاقوامی چینل امام رضا(ع) کے مخاطبین ؛ زیارت و عزاداری کے پروگرامز کو سٹلائیٹ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں

محرم الحرام کے پہلے عشرہ کی مناسبت سے؛  
بین الاقوامی چینل امام رضا(ع) کے مخاطبین ؛ زیارت و عزاداری کے پروگرامز کو سٹلائیٹ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں

امام رضا(ع) بین الاقوامی چینل کے سربراہ نے بتایا کہ حرم رضوی میں محرم الحرام کےپہلے عشرہ کی مناسبت سے  منعقد ہونے والے پروگراموں کو اس چینل کے مخاطبین سٹلائیٹ سگنل کے ذریعے براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ بین الاقوامی چینل امام رضا(ع) کے سربراہ جناب محمد امین توکلی زادہ نے عشرہ اول محرم الحرام کے دنوں میں نشر کئے جانے والے پروگراموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مغرب و عشاء سے آدھا گھنٹہ پہلے اذان کا پروگرام براہ راست اس چینل پر دکھایاجائے گااور ایک گھنٹہ تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے ’’دارالمرحمہ‘‘ اور’’فیروزہ‘‘ نامی دو پروگراموں کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ دو پروگرام عرب زبان مخاطبین کے لئے نشر کئے جائیں گے ، یہ پروگرام نماز مغرب و عشاء سے ۵۰ منٹ بعد چینل کے پر نشر کئے جائیں گے۔
توکلی زادہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: ان دو پروگراموں کے علاوہ امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا اصحاب کی یاد میں ہر رات نو بجے سے ۳۰ منٹ کے لئے بین الحرمین سے عزاداروں کے گھروں میں تشریف لے جائیں گے۔
امام رضا(ع) بین الاقوامی چینل کے سربراہ نے ’’ انیس القلوب‘‘ نامی پروگرام کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام جسے مذہبی ماہرین اور شاعروں اور عرب زبان خطباء کی موجودگی میں ہر رات ۹۰ منٹ کے لئے ساڑھے نو بجے سے زندگی امام حسین(ع) کی روش کے موضوع پر امام رضا علیہ السلام بین الاقوامی چینل سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا : امام حسین(ع) کے موضوع پر رہبر معظم انقلاب کی تقاریر، لبنان میں سید حسن نصر اللہ کی تقاریر، بحرینی مبارز شیخ عیسیٰ قاسم اور یمنیوں کے رہبر جناب عبد الملک بدر الدین حوثی کی تقاریر وغیرہ کو بھی اس عشرہ محرم میں نشر کیا جائے گا۔
قابل توجہ ہے : بین الاقوامی چینل امام رضا(ع) نائل سٹ نامی سٹلائیٹ پر اور فرکانس ۱۰۹۲۲ ورٹیکال ۲۱۵۰۰ پر سگنل دریافت کئے جا سکتے ہیں۔امام رضا سٹلائیٹ چینل کے پروگرام براہ راست یوٹیوب کے ذریعہ imamrezatv  اور انسٹا گرام پر imamreza.tv  پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔  
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...