خبر
8/4/2018
عراق میں  واسط کے گورنر حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوئے

 
عراق میں واسط کے گورنر حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوئے

عراق کے شہر واسط کے گورنر نے حرم رضوی میں زیارت کرنے کے ساتھ ساتھ آستان قدس رضوی کے مقدس مقامات اور میوزیم کا بھی دورہ کیا۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ عراق میں واسط کے گورنر جناب محمود عبد الرضا طلال نے حرم رضوی میں حاضر ہو کر مقدس مقامات اور مرکزی میوزیم کا وزٹ کیا۔
آستان قدس رضوی کے مرکزی میوزیم اور مقدس مقامات کا وزٹ کرنے کے دوران بارگاہ امام رضا علیہ السلام کے فن تعمیر سے بھی آشنا ہوئے۔
ہمارے نیوز رپورٹر سے طلال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: مشہد اور ایران قدیمی اور افتخارات سے بھری تاریخ کا حامل ہے اور ایک افتخار و اعزاز یہ ہے کہ امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ منورہ یہاں پر واقع ہے، ایرانی ثقافت اور تاریخ کو ایران میں واقع اہلبیت علیہم السلام کے مزارات پر مشاہدہ کیا جا سکتا ہے ، جس پر ایرانیوں نے کافی توجہ دی ہے۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا حرم مطہر اسلامی آرٹ اور فن تعمیر کا بہترین نمونہ ہے اور اس حرم میں پائی جانے والی خوبصورت معماری نے اس کی عظمت اور خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔  
وزٹرز کی تعداد:257
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...