خبر
7/21/2018
آستان قدس رضوی کے میوزیم میں حضرت امام رضا(ع) کے موضوع پر ٹکٹوں،سکوں اور نوٹوں کی نمائشگاہ کا انعقاد

عشرہ کرامت کی مناسبت سے؛  
آستان قدس رضوی کے میوزیم میں حضرت امام رضا(ع) کے موضوع پر ٹکٹوں،سکوں اور نوٹوں کی نمائشگاہ کا انعقاد

عشرہ کرامت کی مناسبت سے آستان قدس رضوی کے مرکزی میوزیم میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے موضوع پر ٹکٹوں،سکوں اور نوٹوں کی نمائشگاہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز،میوزیمز،کتابخانوں اور ٹکٹوں،سکوں و روپوں والے خزانے کے سربراہ نے امام رضا علیہ السلام کی ولایت عہدی سے متعلق وضاحات دیتے ہوئے کہا: خلیفہ وقت مامون عباسی(۱۹۸۔۲۱۸ ھ۔ ق) کے دور میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کو ولی عہد منصوب کرنے کے بعد مورخہ سات رمضان المبارک ۲۰۱ ھ ۔ ق میں آپ کے مبارک نام سے سونے(دینار) اور چاندی(درھم) کے سکے شائع کیا گیا۔
محمد حسین یزدی نژاد نے ولایت عہدی کے دوران شائع ہونے والے سکوں کی نمائش سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: ولادت با سعادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی مناسبت سے آپ کی ولایت عہدی کی مناسبت سے شائع ہونے والے سکے جو آپ کی حیات میں اور بعد میں یعنی ۲۰۲ ھجری قمری سے ۲۰۴ ھجری قمری تک شہر اصفہان، سمرقند،محمدیہ(شہر ری) اور فارس میں یہ سکے جاری رہے ، ان سکوں کو اب نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔
انہوں نے ٹکٹوں والے خزانے میں نمائش کے لئے رکھی گئی ٹکٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ولادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت شائع کی جانے والی ٹکٹیں جن کے اوپر گنبد و مناروں ، نقارہ خانہ، روضہ کی جالی والی تصویریں نقش ہیں انہیں بھی ٹکٹوں والے خزانے میں نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔
یزدی نژاد نے اس نمائشگا میں رکھے نوٹوں کے کچھ حصے کو انقلاب اسلامی کے بعد میں شائع ہونے والے نوٹوں سے مخصوص قرار دیتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکز بینک کی جانب سے شائع کئے جانے والے ابتدائی نوٹوں پر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کی تصویر ہے اور بعض پر شیر اور سورج کی مہر ہے یہ وہ نوٹ ہیں جنہیں انقلاب کے بعد مختلف رقوم میں شائع کیا گیا، اس وقت انہیں ٹکٹوں اور نوٹوں والے خزانے میں نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔
سکوں،نوٹوں اور ٹکٹوں والے خزانے کے سربراہ نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: اس کے علاوہ آستان قدس رضوی اور ادارہ پوسٹ کے سربراہان کے توسط سے امام رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے پوسٹ لفافے کے اوپر بھی تصویر بنی ہوئی جنہیں اس وقت نمائش کے لئے ٹکٹوں والے خزانے میں رکھا گیا ہے۔
یزدی نژاد نے گفتگو کے اختتام پربتایا کہ یہ نمائشگاہ عشرہ کرامت کے آخر تک آستان قدس رضوی کے سکوں،ٹکٹوں اور نوٹوں والے خزانے میں جو کہ حرم رضوی کے مرکزی میوزیم منفی ایک طبقے میں واقع ہے برقرار رہے گی۔  
وزٹرز کی تعداد:60
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...