خبر
7/11/2018
زیرسایہ خورشید جشن و محافل دنیا کے 1500 مقامات پر منعقد ہورہے ہیں

آستان قدس رضوی کے جوان فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے خبر دی:  
زیرسایہ خورشید جشن و محافل دنیا کے 1500 مقامات پر منعقد ہورہے ہیں

آستان قدس رضوی کے جوان فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے "زیرسایہ خورشید" جشنوں کے  دنیا بھر کے 1500 مقامات پر عشرہ کرامت کے دوران منعقد ہونے کی خبردی۔
آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق، مجتبی مختاری  نے زیر سایہ خورشید عوامی جشنوں کے گیا رہویں دور کی پریس کانفرنس میں کہ جو آستان قدس رضوی کے جوان فاؤنڈیشن میں میڈیا کے اہل کاروں کے ساتھ منعقد تھی  ، کہا: زیر سایہ خورشید محافل کا 2007ء سے آغاز ہوا ہے اور امسال ان جشن و محافل کا  گیارہواں سال ہے کہ جو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے ایام میں عشرہ کرامت کے دوران  دنیابھر کے 1500 مقامات پر منعقد ہے۔
مختاری نے زیر سایہ خورشید عوامی جشن و محافل کے انعقاد کی بطور کلی کیفیت کی طرف اشارہ کیا اور کہا: امید و خوشحالی کی ثقافت کو پیدا کرنا لوگوں کے درمیا ن آئمہ طاہر ین علیہم السلام  کے روضوں سے محبت و ارادت  کا  مزید اضافہ کرنا اور سنت و سیرت رضوی  معارف کی نشر واشاعت آستان قدس رضوی کی استعداد و امکانات کے پیش نظر ، قومی اداروں کی شراکت کے ساتھ اور عوامی حمایت کے تحت  ان جشنوں کو منعقدکرنا ہمارا ہدف و مقصد ہے۔
انہوں نے اسی طرح حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سنت و سیرت کی ترویج و تبلیغ کومخاطب کی ضرورت کے پیش نظر مفاہیم کو بیا نا اور عشرہ کرامت کی تجلیل و تکریم کا ماحول بنانا اور لوگوں کے درمیان امید و خوشحالی اور آپسی ارتباط  وروابط پھیلانا، حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ساتھ معنوی رابطہ اور ارادت  محبت  کو  بڑھانا ان جشن و محافل کے اہداف و مقاصدمیں شمار کیا ۔
ملک کے تمام صوبوں میں جشن زیر سایہ خورشید کا اہتمام
مختاری نے اظہار خیال کیا: سال گذشتہ ملک کے 65 پرسینٹ شہروں میں یہ جشن منعقد ہوا تھا اور اس سال حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے لطف و کرم سے زیر سایہ خورشید قافلے پورے ملک کے  تمام شہروں میں جشن منعقد کریں گے۔
انہوں نے کہا: 75 رضوی قافلے اندرون ملک کہ جن میں حرم مطہر رضوی کے خادمین ، علماء و مبلغین، شعراء و ذاکرین، قاریان قرآن وغیرہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے پرچم کے ساتھ ان جشن و محافل میں شرکت فرمائیں گے۔
9000 سے زيادہ ثقافتی پروگرام
آستان قدس رضوی کے جوان فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے وضاحت کی: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے عاشقین و ارادتمندوں کی جوانوں و نوجوانوں کی 2000 انجمنیں پورے ملک میں رضوی ثقافت کی نشرو اشاعت کے سلسلے میں 9 ہزارعوامی و معنوی جشن و محافل کی صورت میں ثقافتی کارنامے انجام دیں گی۔
انہوں نے مزید کہا: امسال "معصومہ" کے عنوان سے لڑکیوں کے جشن بھی منعقد ہوں گے  کہ جن میں تقریبا 8 ہزار لڑکیاں شرکت کریں گی۔
مختاری نے ملک کے تمام صوبوں کے نمائندہ ولی فقیہ اور آئمہ جمعہ  سے ملاقات اور مختلف ادیان و مذاہب کے علماء کا دیدار ،رضوی قافلوں کے ہمراہ محروم علاقوں کے لیے ڈاکٹری ٹیم ، شہداء ، مجروحین و قربانیاں پیش کرنے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات ہسپتالوں ، زندانوں ، تعلیم و تربیت کے مراکز ، مخصوص مریضوں کے گھر، اولڈ ہوم و سن رسید افراد کے رہائشی گھر،یورنیورسٹیوں ، ریسرچ سینٹرز وغیرہ میں جاکر قریب سے دیکھنے  کو ان قافلوں کا خاص مقصد قراردیا ہے ۔
ایرانی میڈ و پروڈیکسز کی حمایت اور ایرانی کمپنیوں اور ان کے مالکوں کی قدردانی
انہوں نے مزید کہا: اس سال کے نام کے پیش نظر "میڈ ان ایران اشیاء کی حمایت"چھوٹے بڑے تمام کارخانوں کمپنیوں وغیرہ میں جانا اور مارکیٹ میں خصوصا ایرانی پروڈیکسز کے خرید و فروخت کرنے والوں کی قدردانی اور اس سلسلے میں تمام اداروں ، محققوں ، انجینیروں ، کاریگروں وغیرہ تک رسائی ان جشن و محافل کا حصہ ہے ۔
3لاکھ متبرک پیکٹس کی تقسیم
مختاری نے کہا: اس سال انٹر نیشنل پیمانے پر "زیر سایہ خورشید" جشن و محافل میں کافی حد تک رشد و ارتقاء دیکھنے میں آیا ہے اور یہ پروگرام قابل ملاحظہ اعتبار سے پیش کیے جائیں گے  ، عوامی جشن ومحافل ایشیا ، افریقہ اور یورپ کے اکثر ممالک میں منعقد ہونے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: امسال کے جشن  و محافل میں پورے ملک کے مختلف صوبوں اور  شہروں  میں 3 لاکھ تبرک کے ثقافتی پیکٹس حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے عاشقین و ارادتمندوں کے درمیان تقسیم کیے جائیں گے۔  
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...