خبر
7/10/2018
عشرہ کرامت کے ایّام میں میڈیا اہلکاروں کی موجودگی کو آسان بنانے کے لئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے

آستان قدس رضوی کے ادارہ تعلقات اور ذرائع ابلاغ کے معاون نے بتایا؛  
عشرہ کرامت کے ایّام میں میڈیا اہلکاروں کی موجودگی کو آسان بنانے کے لئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے

آستان قدس رضوی کے ادارہ تعلقات اور ذرائع ابلاغ کے معاون نے بتایا: رواں سال عشرہ کرامت کے دنوں میں میڈیاپرسنز کی کثیر تعداد،اخبار، نیوز ایجنسیز اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف چینلز بارگاہ امام علی رضا علیہ السلام میں موجود رہیں گے۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ سید نظام الدین موسوی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: میزبان اراکین اور اسلامی جمہوریہ ایران کی معارف کونسل کے سربراہان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعامل اور روابط کے لئے اور اسی طرح آستان قدس رضوی کی جانب سے عشرہ کرامت کے دنوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر منعقد کئے جانے والے پروگراموں کی کوریج کے لئے معاہدے انجام دیئے گئے ہیں۔
مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا:اس سال اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف ٹی وی چینلز کے علاوہ عالم اسلام کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی یونین کے مختلف چینل بھی امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ میں حاضر رہیں گے، اور اس سلسلے میں پروگرام کو براہ راست نشر کرنے یا ریکارڈنگ اور پروگرامنگ کو آسان بنان کے لئے بہت اچھی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ تعلقات اور ذرائع ابلاغ کے معاون نے بتایا: جام جم چینل ، افق چینل ، چینل ایک، چینل چار،قرآن اور تعلیم کے چینل کے گروہ معارف کے تمام سربراہان اس میٹنگ میں موجود تھے اور سب نے آپس میں ملکر عشرہ کرامت رضوی کے پروگراموں کی کوریج کے سلسلے تبادلہ خیال کیا۔
قابل توجہ ہے ؛ امام رضا (ع) سٹلائیٹ چینل کی معارف کونسل کے سربراہان نے حرم رضوی میں بننے والے اسٹوڈیو اور آستان قدس رضوی کے نیوز ادارہ کا وزٹ کیا۔  
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...