خبر
7/9/2018
حرم مطہر رضوی میں لبنانی 9 جوڑوں کی شادی منعقد ہوئی 

جنت تک ہمسفر کے عنوان سے؛  
حرم مطہر رضوی میں لبنانی 9 جوڑوں کی شادی منعقد ہوئی 

 آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی  کے تعاون سے "جنت تک ہمسفر" کے عنوان سے؛حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں لبنانی 9 جوڑوں کی شادی منعقد ہوئی  اور انہوں نے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اس پروگرام میں حجۃ الاسلام فریمانہ ای حرم مطہر رضوی کے غیر ایرانی عالم دین نے ان شادی کرنے والے جوانوں کی راہنمائی کرتے ہوئے کہا: ایک ساتھ اور مشترک  زندگی بسرکرنا بہت سی مفید چیزوں کو وجود بخشتا ہے جیسے سچائی و صداقت، تقوی، ایک دوسرے کے ساتھ اعتماد و ہمدلی،زندگی کے نشیب و فراز سے تجربے وغیرہ لہذا اس طرح  آپ لوگ اپنے عہدو پیمان پر وفادار رہیں۔
انہوں نے مزید کہا: اس مشترک زندگی کا آغاز حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ سے ہے کہ جس کی وجہ سے بہت زیادہ معنویت شامل حال رہے گی اور ہم کو امید ہے کہ آئمہ طاہرین علیہم السلام خصوصا حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت طیبہ کی اتباع کرتے ہوئے  ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط  اور اچھی زندگی بسر کریں۔
حجۃ الاسلام فریمانہ ای نے مزید کہا: یہ شادی یقینا آپ لوگوں کی زندگی ایک یادگار اتفاق رہے گا ، امید ہے کہ اس شادی کی برکت ومعنویت آپ کی زندگی میں جاری و ساری رہے  اور خداوندعالم کی مدد اور آئمہ طاہرین علیہم السلام کے لطف وکرم سے باایمان و متقی بچے آپ کے نصیب میں قرارپائیں۔
قابل ذکر ہے کہ  اس پروگرام کے اختتام میں آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیرایرانی کی جانب سے ان شادی کرنے والے جوانوں  کو کچھ ہدایہ و تحائف دیے گئے جیسے قرآن مجید،جانماز،نماز کی چادر  وغیرہ۔  
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...