خبر
6/12/2018
ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے امام رضا(ع) چینل کے پروگراموں میں اضافہ کیا گیا

بین الاقوامی امام رضا(ع) سٹلائیٹ چینل کے سربراہ نے بتایا؛  
ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے امام رضا(ع) چینل کے پروگراموں میں اضافہ کیا گیا

بین الاقوامی چینل امام رضا(ع) کے سربراہ نے ماہ مبارک رمضان کی مناسبتوں سے اس چینل کی جانب سے پروگراموں میں اضافہ کی خبر دی۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ محمد امین توکلی زادہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پہلی بارمختلف ممالک میں  ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے حرم مطہر رضوی کو حضرت رضا علیہ السلام کے محبّوں اور عقیدت مندوں کے لئے براہ راست دکھا گیا ، انہوں نے بتایا: اس سال ماہ مبارک رمضان میں یہ توفیق حاصل ہوئی کہ امام رضا(ع) چینل کے پروگرامز میں اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے ناظرین نے پہلے کی نسبت زیادہ استفادہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس چینل کی اصلی زبان عربی ہے اور پورا سال ہر روز تین گھنٹے کی نشریات اس چینل کے ذریعے سے چلائی جاتی ہیں، گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: ماہ مبارک رمضان کے شروع سے ہی اس چینل کے ذریعہ دو بار یعنی صبح کے وقت صحن انقلاب اسلامی اور عصر کے وقت رواق امام خمینیؒ سے قرآن کریم کی ترتیل کے ساتھ تلاوت کو براہ راست دکھایا جاتا، حرم رضوی سے صبح کی نماز جماعت اور اس کے علاوہ ۱۲۰پروگرامز کو ماہ مبارک کے شروع سے بارگاہ رضوی کے اس چینل کے ناظرین کے لئے نشر کیا جاتا رہا ہے۔ 
ضیافت الکریم کے عنوان سے نشر کئے جانے والے خصوصی پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے اہلبیت علیہم السلام کے چاہنے والوں میں معرفت کو زیادہ کرنے کے مقصد سے ہر رات تدبر در قرآن و تاریخ اسلام کے موضوع پر  رات ساڑھے گیارہ بجے سے ۹۰ منٹ کی مدت کے لئے نشر کیا جاتا تھا اور یہ سلسلہ ماہ مبارک رمضان کے آخر تک جاری رہے گا۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: ضیافت الکریم نامی پروگرام کو دینی ماہرین جیسے آیت اللہ حیدری، شیخ سامر حریری، شیخ عامر اور محمدتمیمی کے علاوہ عرب زبان شاعروں اور ذاکروں کے ذریعہ نشر کیا جاتا رہا ہے۔
بین الاقوامی چینل امام رضا(ع) کے ڈائریکٹر نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: شب قدر کے خصوصی مراسم کو براہ رست دکھانے کے علاوہ حرم رضوی کے مختلف مراسمات کو براہ راست اس چینل سے دکھایا گیا، اس کے علاوہ حرم حضرت علی علیہ اسلام،حرم امام حسین علیہ السلام سے براہ راست گفتگو کو بھی ماہ مبارک رمضان کے بابرکت ایام میں نشر کیا جاتا رہا۔
توکلی زادہ نے عالمی قدس ڈے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فقط قدس ڈے کی مناسبت سے ۱۴ مختلف پروگرامز کو اس چینل کے ذریعے سے نشر کیا گیا۔

   
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...