خبر
4/15/2018
عالمی سطح پر ایرانی کھلاڑیوں کی جوانمردی اور کامیابیاں ایران کی شاندار ثقافت کا مظہر ہیں

آستان قدس رضوی کے محترم متولی؛  
عالمی سطح پر ایرانی کھلاڑیوں کی جوانمردی اور کامیابیاں ایران کی شاندار ثقافت کا مظہر ہیں

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم ریسی نے ایرانی نوجوانوں کی قومی ٹیم کے پورے عملہ اور کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کھیل کے میدان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو تلاش، اعتماد،پختہ ارادوں اوربروقت صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا جانتے ہوئے کہا: انسان کی طاقت و قدرت محدود ہے،خداوند متعال کی ذات پر بھروسہ کرتے ہوئے اس محدود طاقت کو قدرت لایزال الہی سے متصل کیا جا سکتا ہے۔
ریاستی مصلحتوں کو تشخیص دینے والی کونسل کے اعلیٰ رکن نے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کو ارزشمند جانتے ہوئے کہا: ان مقابلوں میں شرکت سے بھی جو چیز اہم ہے وہ قدرت و اقتدار کے ساتھ حاضر ہونا ہے۔
مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: اپنی ناکامیوں اور شکست کو ہرگز اجازت نہ دیں کہ تمہیں مایوس اور نا امید کریں؛ جس کی وجہ سے آپ تلاش وکوشش کرنا چھوڑ دیں، جس حال میں بھی ہوں خداوند متعال پر بھروسہ کریں اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے محنت کریں۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کا راز یہ ہے کہ انسان سنجیدگی سے تلاش و کوشش کرے، اپنے ہدف پر پابند رہے ،خداوند متعال پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے آپ پر اعتماد کرےاور بروقت اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے، وضاحت دیتے ہوئے کہا: میں آپ جوانوں کو سفارش کرتا ہوں کہ ہمیشہ متحرک رہیں،ہرگز ناکامیوں سے ناامید نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کا سب سے بڑا اعزاز یہ ہے اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کو عالمی میدان میں لہرانے کے لئے سخت کوشش و تلاش کرے، انہوں نے بتایا: اسلامی جمہوریہ ایران کے پرافتخار پرچم کو عالم میدان میں بلند کرنا؛ ایرانی قوم کے طاقت وقدرت کا مظہر اور قومی غرور و خوشی کا باعث ہے۔
آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے بتایا: ایرانی کھلاڑی عالمی مقابلوں میں اس ملک کے سپاہی ہیں جو ملک کی عزت و سربلندی کے لئے کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا: جوانمردی،شجاعت،غیرت اور ایمان ؛ایرانی کھلاڑی کی خصوصیات ہیں جن کو ملت ایران کی عمدہ اور شاندار ثقافت کے طور پرعالمی میدان میں متعارف کرواتا ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے کہا کہ ایرانی کھلاڑی عالمی مقابلوں میں ملت ایران کی شخصیت،فرہنگ، اخلاق وایمان کی نمائندگی کرتے ہیں،آپ نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: آُپ دنیا کے تمام کھلاڑیوں سے فرق کرتے ہیں کیونکہ امام رضا علیہ السلام اور اہلبیت عصمت و طہارت علیہم السلام کا عشق اپنے دل میں رکھتے ہیں اورایسے ملک کے نمائندے ہیں جس نے شہید دیئے، آپ کی کامیابیوں سے شہداء کی ماؤں کے چہرے خوشی کے آںسوؤں سے جگمگا اٹھتے ہیں اور آپ کی فتح سے دنیا کے بہت سارے مسلمانوں اور مظلوموں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔
آخر میں حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے فٹبال کی قومی ٹیم کو سفارش کرتے ہوئے کہا: ابھی سے ہی امام رضا علیہ السلام سے رابطہ کو مضبوط کریں اور اس امام روؤف سے اپنی کامیابی اور سربلندی کے لئے مدد طلب کریں۔

   
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...