خبر
4/15/2018
کوریا کی ایک خاتون حرم مطہر رضوی میں دین اسلام سے مشرف ہوئی

حضرت رسول اکرم(ص) کے روز عید مبعث:  
کوریا کی ایک خاتون حرم مطہر رضوی میں دین اسلام سے مشرف ہوئی

حضرت رسول اکرم(ص) کے روز عید مبعث، آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیرایرانی کی مدیریت کے تعاون سے کوریا کی ایک خاتون حرم مطہر رضوی میں دین اسلام سے مشرف ہوئی۔
آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق، "کیم یونگ" کہ جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ مشہدمقدس سفر پر آئی ہوئي تھی ، حرم مطہر رضوی کے دار الرحمہ ہال میں وارد ہوکر مسلمان ہوگئي اور مذہب شیعہ کو اختیار کرلیا۔
اس پروگرام میں ایک عالم دین نے دین اسلام کے ابتدائی اعتقادات اور اصول دین کے بارے میں کچھ توضیح دی ، پھر یہ خاتون کلمہ شہادتین پڑھ کر مسلمان ہوگئي ۔
قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کے اختتام پر اس ادارے کی جانب سے اس خاتون کو اسلام سے مشرف ہونے کی سند  اور کچھ ہدایا جیسےانگلش زبان میں  قرآن مجید، مسلمان ہونے والوں کی زندگی نامہ پر مشتمل ایک کتاب، نماز کیسے پڑھیں اور حضرت اما م علی رضا علیہ السلام کی سوانح حیات، جانماز  اور نماز کی چادر ہدیہ کی گئیں۔
   
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...