خبر
1/12/2018
ترکی کے علوی مذہب کی وحدت فاؤنڈیشن کے سربراہ افراد کا حرم مطہر رضوی میں تشرف

 
ترکی کے علوی مذہب کی وحدت فاؤنڈیشن کے سربراہ افراد کا حرم مطہر رضوی میں تشرف

ترکی کے علوی مذہب کی وحدت فاؤنڈیشن کے سربراہ افراد نے ایران کا سفر کیا اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں مشرف ہوئے۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ 20 افراد پر مشتمل گروپ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کے ساتھ ساتھ آستان قدس رضوی کے قرآنی میوزیم اور مقام معظم رہبری کے ہدایا میوزیم  ، استاد فرشچیان میوزیم وغیرہ کے دیدار سے مشرف ہوا۔
ترکی کے انکارا شہر کی علوی مذہب کی انجمن کے رئیس نے اپنے اس دیدار کے ضمن میں کہا: آج خداوند عالم نے حضرت امام علی رضاعلیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت کی توفیق ہمارے نصیب میں قرار دی لہذا ہم اس کے شکر گذار ہیں۔
فاروق علی یلدرم نے وضاحت کی: ہم سب اس معنوی مقدس مکان کی روحانی فضا سے متاثر ہوئے ہیں، اس مقدس مکان میں ایسی معنویت اور انسان کو آرام  و سکون محسوس ہوتا ہے کہ جس کی توصیف بیان نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے آستان قدس رضوی کے قرآنی میوزیم میں موجودہ نفائس  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ میوزیم بہت ہی زیادہ خوبصورت ہے اور یہاں آثار و نفائس کی بہت اچھی طرح حفاظت کی جاتی ہے، ہم اس میوزیم کے نگہبانوں اور تمام عہدے داروں کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ہمارا احترام و استقبال کیا ہے ۔
ترکی کے انکارا شہر کی علوی مذہب کی انجمن کے رئیس نے کہا: استادفرشچیان میوزیم  بہت زیادہ خوبصورت ، ہنرمندی سے بنا ہوا نقاشی شدہ اور تاثیر گذار ہے کہ جس سے ہر دیکھنے والے کی آنکھیں چکاچوند ہوجاتی ہیں۔
فاروق علی یلدرم نے مزید کہا: ہمارا ارادہ ہے کہ ہم تاجر کی حیثیت سے ایران میں سرمایہ کاری کریں اور جو اس راہ میں ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں شکر گذار ہیں۔  
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...