خبر
12/3/2017
مشھد میں کتاب کی دو نمائشگاہوں میں آستان قدس رضوی لائبریری کی جانب سے خریداری کے لئے افراد کی شرکت

 
مشھد میں کتاب کی دو نمائشگاہوں میں آستان قدس رضوی لائبریری کی جانب سے خریداری کے لئے افراد کی شرکت

آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی سینٹراور میوزیمز، لائبریریز آرگنائزیشن کے خریداری کرنے والے گروپس نے ’’ناشران جہان اسلام‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی انیسیویں انٹرنیشنل نمائشگاہ کتاب اور دفاع مقدس کی مناسبت سے آٹھویں قومی نمائشگاہ میں شرکت فرمائی۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس آرگنائزیشن کے ادارہ خدمات کتابداری کے سربراہ نے بتایا: اس آرگنائزیشن کے مشاورین اور ماہرین آستان قدس رضوی کی لائبریری کے لئے ضروری کتابوں کو تھیّہ کرنے کے لئے مختلف گروپوں کی صورت میں انیسویں نمائشگاہ کتاب مشھد میں حاضر ہوئے ہیں ، اس نمائشگاہ کو مشھد شہر کو عالم اسلام کا ثقافتی دارالحکومت منتخب ہونے کی وجہ سے ۲۰۱۷ میں منعقد کیا جا رہا ہے اور اسی طرح یہ گروپس قومی نمائشگاہ کتاب جو کہ دفاع مقدس کی مناسبت سے لگائی گئی ہے اس میں بھی حاضر ہوئے ہیں۔
عیسیٰ اختری طوسی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: خریداری کے لئے پانچ مختلف گروپ جو کہ فارسی ،عربی، لاطینی ، صمعی و بصری اور اسی طرح دفاع مقدس کے حوالے سے آستان قدس رضوی کے چاپی مخزن کے لئے کتابیں خریدیں گے، اس لائبریری کے مختلف ہالز میں ضرورت کے مطابق کتابوں کو فراہم کرنااور مراجعہ کرنے والے افراد کے تقاضاوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے بالخصوص محقیقین کی ضرورت کو برطرف کرنے کے لئے ان دونمائشگاہ میں حاضر ہوئے ہیں۔
ان کا مزید یہ کہنا تھا: آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی سینٹر اور لائبریریز ، میوزیمز کی آرگنائزیشن کے خصوصی کتابخانہ سے مرتبط کتابوں کی خریداری جو کہ تازہ منتشر ہوئی ہے، مرکزی لائبریری کے چاپی مخزن کی کتابوں کو فراہم کرنے کے بعد دوسرے نمبر پر اس کو ترجیح دی جائے گی۔
اختری طوسی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: آرگنائزیشن سے وابستہ لائبریریز کے ماہرین مراجعہ کرنے والے افراد اور محقیقین کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کتاب مشھد نمائشگاہ میں شرکت فرما رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ماہرین تمام کتابوں کی خرید اچھی طرح سے جانچ پڑتال اور ھدفمندی کے ساتھ خریدے گے تاکہ تکراری کتابوں کی خرید سے پرہیز کی جا سکے ۔
انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: اسی طرح کتاب کو خریدتے وقت ماہرین کتاب اور با تجربہ افراد کی رای بھی لی جائے گی اسی طرح مراجعہ کرنے والے افراد کی ضرورت کو بھی مدّ نظر رکھا جائے گا۔
انہوں نے بتایا: یہ گروپس مختلف ممالک کی نمائشگاہوں میں شرکت فرماتے ہیں اور اس کتابخانہ کی ضرورت کو پوری کرنے کے لئے کتابوں کی خریداری کرتے ہیں۔
قابل توجہ ہے؛ آٹھویں قومی نمائشگاہ کتاب دفاع مقدس اورانیسیویں بین الاقوامی نمائشگاہ کتاب جو کہ مشھد مقدس میں ’’ ناشران جہان اسلام‘‘ کے عنوان سے ملکی اور غیرملکی پبلشرز کی موجودگی میں منعقد کی جا رہی ہے یہ نمائشگاہ۹ آذر ماہ سے ۱۵ آذر ماہ  ۱۳۹۶تک ہر روز صبح ۱۰ بجے سے رات ۹ بجے تک بین الاقوامی نمائشگاہوں کی مستقل جگہ پر برپا رہے گی۔
   
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...