خبر
8/17/2017
زیارت کرتے وقت زائرین کو آسائش اور اطمینان  کا فراہم کرنا

حرم مطہر رضوی کے امانات اور گم ہونے والی چیزوں کے ادارے کی فعالیت پر ایک نگاہ؛  
زیارت کرتے وقت زائرین کو آسائش اور اطمینان کا فراہم کرنا

حرم مطہر حضرت رضا علیہ السلام میں بمب بلاسٹ ہونے والے واقعہ کے بعد ؛ایسے اتفاقات کی روک تھام کے لئے مختلف امنیتی اقدامات انجام دیئے گئے جن میں سے ایک غیر ضروری چیزوں کا امانت کی صورت میں رکھنا اور اسی طرح زائرین کی کچھ ایسی ممنوع چیزوں کو حرم مطہر رضوی کے مین چیکنگ والے دروازوں سے داخل ہونے سے پہلے امانت کی صورت میں ان سے لے لینا۔
اسی ھدف کو مدّنظر رکھتے ہوئے حرم مطہر رضوی کا امانت اور گمشدہ چیزوں والا ادارہ زائرین کو آسائش و رفاہ فراہم کرنے کی غرض سے اور اسی طرح حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی مقدس بارگاہ کے مجاوروں اور زائرین کے لئے امنیت برقرار کرنے کے لئے فعالیت انجام دے رہا ہے۔
شاید بہت سارے زائرین اور مجاورین اس ادارے کی فعالیت کو فقط حرم مطہر رضوی کے داخلی دروازوں پر امانتوں کو لینا سمجھتے ہیں، لیکن یہ ادارہ پانچ اہم ذمہ داریاں رکھتا ہے اور انہی پانچ ذمہ داریوں کی حدود میں دو ہزار سے زیادہ اعزازی اور مستقل افراد حضرت ثامن الحجج کے زائرین اور مجاورین کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔
امانات کا وصول کرنا
مجاورین اور زائرین چیکنگ والے دروازے سے داخل ہونے سے پہلے غیر ضروری وسائل اور ممنوع چیزوں کو جیسے چاقو، کیمرہ، اسپرے اور۔ ۔ ۔ وغیرہ جو کہ ان کے پاس ہیں ، ان کو امانات کے نزدیک ترین دفتر میں جو کہ حرم مطہر رضوی کے چاروں طرف ہیں جمع کروائیں گے اور زیارت کرنے کے بعد جب حرم سے باہر آئیں گے تو رسید دکھا کر اپنی دی ہوئی امانت کو واپس لے سکتے ہیں۔
حرم مطہر رضوی کے چھ داخلی دروازوں پر ۳۰ امانات رکھوانے کے دفاتر موجود ہیں جو کہ برادران اور خواھران کے لئے علیحدہ علیحدہ بنائے گئے ہیں اور اس ادارے کے ۱۶۰ افراد دن رات اس اہم ذمہ داری یعنی امانت کو لینا اور پھر زائرین کو واپس کرنے کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ان دفاتر میں ہر روز ۴۰ ہزار امانتیں  رکھنے کی خدمات جو کہ سالانہ ۱۶ ملین زائرین اور مجاورین کو فراھم کی جاتی ہیں۔
 ویلچیئر کا امانت کی صورت میں زائرین کو دینا
حرم مطہر رضوی کے امانات والے ادارے کی زیادہ تر فعالیت اور افراد ویلچیئر کی خدمات فراہم کرنے میں مشغول رہتے ہیں ؛ اس شعبے میں دو ذمہ داریوں کو انجام دیتے ہیں؛ ایسے زائرین جو کسی بھی وجہ سے چلنے سے معذور ہوں اور ان کے ساتھ کوئی نہ کوئی شخص ہوتو اس کی شناخت والا معتبر کارڈ دیکھنے کے بعد ان کو امانت کی صورت میں ویلچیئر دی جاتی ہے جو کہ زیارت انجام دینے کے بعد واپس لوٹا دیتے ہیں۔
اس حصے کی ایک اور ذمہ داری جو کہ آستان قدس رضوی کی دوسری تمام خدمات کی طرح دن رات انجام پاتی ہے وہ بیمار اور ضعیف العمر زائرین کو روڈ سے حرم کے داخلی دروازں کے آگے تک لے آںا ہے۔
یہ حصہ جو کہ ایک ہزار ۸۰۰ اعزازی افراد پر مشتمل ہے جو کہ سات دفاتر پر مشتمل ( یعنی ۵ دفاتر حرم مطہر کے داخلی پانچ دروازوں پر اور دودفاتر پارکینگ نمبر۱ اور ۳ پر) آٹھ شفٹوں کی صورت میں ۲۴ گھنٹے حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے زائرین اور مجاورین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
نقد پیسوں کا امانت کی صورت میں وصول کرنا
زائرین اور مجاورین کے پاس اگر قابل توجہ اور زیادہ مقدار میں رقم موجود ہویا مختلف قیمتی چیزیں جیسے سونا، موبائل وغیرہ تو انہیں حرم مطہر رضوی کے داخلی دروازوں ،صحنوں اور رواق پر موجود ۱۰ دفاتر میں ان چیزوں کو امانت کی صورت میں رکھوا سکتے ہیں اور زیارت کرنے کے بعد انہیں واپس لے سکتے ہیں۔
ان دفاتر میں ۴۵ افراد جو کہ مستقل اس ادارے میں ۲۴ گھنٹے خدمات فراہم کررہے ہیں، زائرسے لی گئی تمام اشیاء کو کسی پیک میں زائر کی موجودگی میں رکھتے ہیں اور اس پر مھر لگا کر رسید دی جاتی ہے اور کسی بھی وقت اس رسید کو دکھا کر اپنی امانت واپس لے سکتے ہیں۔
نقد ملنے والے پیسوں اور چیزوں کا وصول اور واپس لوٹانا
یہ شعبہ جس کا مرکزی دفتر صحن غدیر میں ہے اس میں ۲۸ افراد دن رات حضرت ثامن الحجج (ع) کے زائرین اور مجاورین کی طرف سے ملنے والی اشیاء اور پیسوں کو وصول کرتے ہیں اور اسی طرح ان کے مالکین کو واپس لوٹاتے ہیں۔
زائرین کو امانت کی صورت میں چادریں اور کمبل دینا
آستان قدس رضوی کے محترم متولی کے حکم اور آستان قدس رضوی کے اماکن متبرکہ اور امور زائرین کے اسسٹنٹ کی تاکیدات کی وجہ سے شیخ طوسی ہال اور شیخ حر عاملی ہال کو زائرین کے لئے رات گزارنے کے لئے امادہ رکھا جاتا ہے، اور اس وجہ سے ایک ہزار ۲۰۰ سے زائد کمبل لئے گئے ہیں جو ہر رات ان زائرین کو امانت کی صورت میں دیئے جاتے ہیں اور بوقت صبح ان سے وصول کر کے دھوئے جاتے ہیں اور دوبارہ سے ان کی پیکنگ کی جاتی ہے۔ اسی طرح ۲ ہزار ۵۰۰ سے زیادہ چادروں کو حرم مطہر رضوی کے داخلی دروازوں پر خواھران کو امانت کی صورت میں دی جاتی ہیں اور ہر بار استعمال ہونے کے بعد ان کو دھویا جاتا ہے۔
 
   
وزٹرز کی تعداد:129
 
آپ کی رائے
 
امتیاز دهی
 
 

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...