خبر
4/22/2017
زائرین کے امور اور مقدس مقامات کی معاونت کا ادارہ

 
زائرین کے امور اور مقدس مقامات کی معاونت کا ادارہ

جب زائرین حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں داخل ہوتے ہیں تواپنے وجودمیں امنیت،سکون اور نظم کا احساس کرتے ہیں، یہ احساس اس بارگاہ کے خدمتگزاروں پر اعتماد کی وجہ سے زائر کے دل میں جاری ہوتا ہےاور وہ آسودہ خاطر ہو کر حرم مطہر کے معنوی ماحول میں آداب زیارت کو انجام دیتا ہے۔
جو چیز یہاں پر مھم ہے وہ یہ ہے کہ ہر سال 20 میلن زائرین مشھد مقدس میں تشریف لاتے ہیں ان تمام زائرین کے لئے امکانات اور ان کی ضروریات کوپوراکرنا بہت ہی دشواراور سخت کام ہے ان کاموں کو انجام دینے کے لئے پیوستہ برنامہ ریزی کی ضرورت ہے ۔ یہاں ہم آستان قدس رضوی کے ادارہ معاونت اماکن متبرکہ اور امور زائرین کی چند ایک خدمات کو اشارتاً ذکر کرتے ہیں:
زائرین کو ریلیف دینا
چند ایک فعالیتیں جیسے ان زائرین کو وطن بھیجنا جو کسی وجہ سے نہیں جا سکتے، سفر کا خرچہ دینا، لباس کا مھیا کرنا،ضرورت مند زائرین کے لئے جوتے فراہم کرنا، دوائی کا فراھم کرنا ،مریض زائرین کو دارالشفاء اور دوسرے طبی مراکز کی طرف بھیجنا، زیارتی شیڈول میں ضعیف وناتوان زائرین کودعوت دینا اور ایسے ھموطنوں کو زیارت کے لئے بلانا جو اب تک مالی مشکل کی وجہ سے مشھد مقدس تشریف نہیں لا سکے اور ان کی میزبانی جیسے کام زائرین کو ریلیف دینے والے ادارہ میں انجام پاتے ہیں۔ اس شعبہ میں کام کرنے والے افراد سال میں ایک یا دو بار مشھد مقدس کے مختلف ہاسپٹلز میں ایڈمٹ افراد کو حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے لاتے ہیں۔
 
عمارتی دیکھ بھال
صفائی اور سروسز سے متعلق کاموں کو حرم مطہر میں یہ شعبہ انجام دیتا ہے۔ یہ شعبہ حرم مطہر رضوی کا قدیمی ترین اور ابتدائی ترین شعبہ ہے جو کہ 1355 ہجری شمسی سے پہلے ’’ سرایداری‘‘ کے عنوان سے نام گذاری ہوا اور صفائی، دھلائی،گرد وغبارکی صفائی جیسے بہت سارے دوسرے کام انجام دیتا ہے۔ صحنوں کی صفائی،ہالز کی صفائی، صحنوں کے نیچے والے کمروں کی صفائی،ہر روز پانی کی جگہ کی صفائی، پانی کا بھرنا، حوضچوں میں مختلف آلودگیوں اور بیماریوں کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کلور ڈال کر تصفیہ کرنا،گلاس رکھنے والی جگہ اور اس کے اطراف میں پانی پینے والی جگہ کی دیکھ بھال،ایک بار استعمال ہونے والے گلاسوں کا تبدیل کرنا، سجدہ گاہوں اور جن میں سجدہ گاہ رکھی جاتی ہے ان کی صفائی اور جابجائی جیسے کاموں کو انجام دیتے ہیں۔
سردیوں میں بارش کے پانی کو جمع کرنا ، برف کو صحنوں سے صاف کرنا، سنگریزون کو سنگ فرش پر بچھانا، پلاسٹیک کی شیٹ کو پورے صحنوں میں بچھانا تاکہ زائرین برف یا بارش کی وجہ سے نہ پھسلیں ان جیسے کاموں کو یہ ادارہ انجام دیتا ہے اور گرمیوں میں پینے والی پانی کے لئے برف کا فراہم کرناجو کہ دن میں کئی بار انجام دی پاتا ہے اور پانی کے تمام کولر اور ٹینکرز کی پورے دن دیکھ بھال، ڈیٹرجنٹ مواد کی سپلائی اور تقسیم،صابون اور ہاتھ دھونے والے مایع کا فراہم کرنا یہ چند ایک دوسرے اس شعبہ کے کام ہیں جو ان مقدس مقامات پر ماحول کو پاک وصاف رکھنے کے لئے انجام دیئے جاتے ہیں۔
گلاب کی خوشبوں پھیلانے والی دستگاہوں کی فراہمی،اگر بتی اورعود، کندر،اور دوسری خوشبو والی چیزوں کا فراہم کرنا بھی اسی شعبہ کے ذمے ہے۔
 
خدمات
زائرین کے رفاہ اور آسائش کے لئے شعبہ خدمات کے چاردفتر ہیں’’حضرت کے مہمانسرا کا دعوت نامہ تقسیم کرنا‘‘ ’’ دفن کے کام‘‘ ’’حرم مطہر کا تلفن خانہ‘‘ اور’’ گھڑیوں کی تعمیر اوردیکھ بھال‘‘۔
ان خدمات میں زائرین کو مخصوص کوڈ لگے ہوئے مہمانسرا کا دعوت نامہ دینا جو کہ زائرین کے اسکان کی جگہ پر تقسیم کیا جاتا ہے اور غیر ایرانی زائرین کو یہ دعوتنامہ رواق دارالرحمہ میں دیا جاتا ہے، جنازے کو دفن کرنے کے تمام کام اور دفن کے بعد کی تمام خدمات کو فراہم کرتا ہے، مقدس مقامات سے زائرین کو ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ یا برعکس اس شعبہ کے ذریعے انجام پاتا ہے، حرم مطہر کی گھڑیوں کی ہر روز دیکھ بھال بالخصوص صحن انقلاب اسلامی اور صحن آزادی کے دروازے پر لگی گھڑی کی دیکھ بھال اور تعمیر اور صفائی اور بیٹریوں کا تبدیل کرنے جیسے کام اس ادارے کے ذریعے انجام دیئے جاتے ہیں۔
امانتداری اور گمشدہ چیزوں کی حفاظت
1373ہجری شمسی کے خرداد ماہ میں ہونے والے عاشور کے دن حادثہ کے بعد زائرین کی امنیت کو بہتر بنانے کے لئے بہت ساری چیزوں کا حرم مطہر میں لانا ممنوع قرار دیا گیا۔ اس چیز کو مدّنظر رکھتے ہوئے امانتداری کے دفاتر زائرین کی چیزوں بطور امانت رکھتے ہیں اور جب حرم سے جانے لگتے ہیں تو انہیں واپس کر دی جاتی ہیں۔ اس حصے کے ساتھ ساتھ پیسوں کو بطور امانت رکھنے کا دفتر زیور وآلات کو بطور امانت رکھنے کا دفتر اور گمشدہ چیزوں کے دفاتر بھی زائرین اور مجاورین کو خدمات پہنچانے میں مصروف ہیں۔
ان تمام خدمات کی اطلاع رسانی کا کام بھی انجام دیا جاتا ہے، زائرین کو مناسب انداز میں جواب دینا، مختلف امکانات کو فراہم کرنے کے لئے صحیح برنامہ ریزی جیسے چند ایک وظایف شعبہ امانتداری اوراشیاء گمشدہ کے ذمے ہیں۔
 
گمشدہ افراد کی نگہداری
نگہداری، گمشدہ بچوں کی دلجوئی،گم ہونے والے افراد کے رشتے داروں سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کرنا، مراجعہ کرنے والے افراد کا ان کے رشتے داروں کے لئے پیغام کو ثبت کرنا، پولیس سینٹر سے رابطہ کرنا، طبی مراکز سے رابطہ کرنا، گم ہونے والے افراد کی راہنمائی اور ان افراد کو ان کے قریبی رشتے داروں کو تحویل دینے جیسی خدمات گمشدہ افراد کی اطلاع رسانی اور ان کی نگہداری بھی اس ادارہ کے  ان دس دفاتر کے وظائف میں سے ہے۔
 
ویلچیئر
اس سیکشن کےتمام دفاتر حرم مطہر رضوی میں داخل ہونے والی جگہوں پر دن رات فعال ہیں اورمعلول،ضعیف و ناتوان اورمریض زائرین کو خدمات فراہم کرتی ہیں۔یہ سیکشن نیازمند زائرین کو ویلچئیر کی فراھمی کے ساتھ ساتھ انہیں حرم مطہر رضوی کے اندر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے ہیں ، طرح زیارت’’ یا معین الضعفاء‘‘  جو کہ ناتوان اور جسم سے معلول زائرین کے ساتھ مخصوص ہے پورے شہر سے زائرین کو حرم میں لانا اور ویلچئیرز کی تعمیر اور حفاظت اس سیکشن کے وظائف میں سے ہے۔
 
 
شفا پانے والے
مریضوں کی زندگی سے متعلق فارم کا پر کرنا اور وہ افراد جو حضرت رضا علیہ السلام سے شفا پانے کے لئے متوسل ہوئے ہیں اور شفا والی جالی جو کہ صحن انقلاب میں واقع ہے اس کے پیچھے  بیٹھنا چاہتے ہیں ایسے زائرین کو راھنمائی،مشورت، مراجعہ کرنے والے اور شفا پانے والے زائرین کو اطلاع فراہم کرنا،شفا پانے والے افراد کے بارے میں معلومات کو حاصل کرنا،ثقافتی امور کے ساتھ نشرواشاعت میں ھمکاری کرنا یعنی توسل اور شفا پانے والے افراد کے موضوع سے متعلق جزوہ یا بروشور کی نشرواشاعت میں ھمکاری کرنے جیسے وظائف اس سیکشن کے ذمے ہیں۔
 
لائٹنگ کے انتظامات
حرم مطہر کی لائٹنگ کے انتظامات جو کہ ادارہ رفاہ زائرین کے زیر مجموعہ میں سے ہے اس کا سابقہ اس وقت سے ہے جب حرم مطہر رضوی میں چربی کے تیل کو جلا کر اور پھر موم بتیوں سے روشنی کی جاتی تھی۔ آج یہ سیکشن وسیع پیمانے پر حرم مطہر کو روشن کرنے کا وظیفہ رکھتا ہے۔متبرک مقامات اور اس سے وابستہ مقامات میں فانوس اور جار کی تعمیر اور صفائی، نئے مقامات پر نئے جار اور فانوس کا فراہم کرنا،دروازوں اور دیواروں پر پڑی گردوغبار کی صفائی،ہالز اورمتبرک مقاموں میں کی گئی آئینہ کاری کی صفائی،خاص مراسم میں میزوں کا ترتیب سے رکھنا اور چراغ جلانا،عزاداری کے دنوں میں حرم مطہر کو سیاہ پوش کرنا،نئے فانوس کا نصب کرنا اور پرانے و عیب دار فانوسوں کا اتارنا  ان تمام کاموں کی ذمداری اس ادارے کے اوپر ہے یہ ادارہ ھمت وتلاش کر رہا ہےتاکہ نئی اور پیشرفتہ ٹیکنولوجی کو بروئے کار لاتے ہوئےبہتر اور مطلوب خدمات کو فراہم کر سکے۔
 
خادموں کے امور کی سربراہی
حضرت رضا علیہ السلام کے خادموں کی فعالیتوں پر نظارت اوران میں ھماھنگی لانا اس ادارہ کے ذمہ ہےزائرین کا حضرت رضا علیہ السلام کے خادموں سے خاص دلی محبت وارادت رکھنے کی وجہ سے یہ ادارہ بھی کوشش کرتا ہے تاکہ صحیح برنامہ ریزی سے زائرین کو بہتر اور مناسب خدمات فراہم کر سکے۔ فراشان ،جوتوں پر مامور افراد، انوار یاران، گارڈزاور دروازوں پر کھڑے ہونے والے ان پانچ دستوں پر نظارت خادموں کے امور کو انجام دینے والے ادارہ پر ہے۔
 
 
 
انتظامات کی سرپرستی
نظم و ضبط کا برقرار کرنااور زائرین کے لئے پر سکون ماحول کا فراھم کرنا تاکہ زائرین آرام سے اپنی عبادت انجام دے سکیں اس گروپ کا وظیفہ ہے۔ درحقیقت خادموں کا یہ گروپ حرم کی حدود میں امنیت کرنے والے شمار ہوتے ہیں اور دن رات ان کی ھمت وتلاش قابل قدر ہے۔یہ سرپرستی چار حصّوں میں  حریم رضوی کے انتظامات، حرم مطہر کے انتظامات، مقدس صحنوں کے انتظامات اور حرم مطہر کی پولیس مل کر کوشش کرتے ہیں تاکہ ثامن الحجج کی ملکوتی بارگاہ میں امنیت اور سکون کو برقرار کر سکیں۔
 
حریم رضوی کے انتظامات
انتظامات کا یہ ادارہ حرم کی حدود اور تمام مقدس مقامات میں داخل ہونے سے پہلے اور داخل ہونے والے دروازوں پر مامور ہوتے ہیں تاکہ حرم کے اندر نظم وضبط اور آرامش کو برقرار کر سکیں۔اسی طرح خواھران جو کہ حرم میں داخل ہونے والے دروازوں پر خواتین سے تلاشی کا کام انجام دیتی ہیں۔ وہ بھی اسی ادارے کے تحت کنٹرول کی جاتی ہے۔ تلاشی اور چیکنگ کے مسائل میں شریک ہونا اور لوگوں کی حفاظت حرم رضوی کی ان رضاکار خواھران کا وظیفہ ہے۔ رضاکار برادران بھی بروقت اور منظم طریقے سے ان مقدس مقامت پر حاضر ہو کر چیکنگ اور نظم و ضبط کے امور میں تلاش کرتے ہیں۔ اسی طرح اس مقدس مقام کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے زائرین کو حجاب اور اسلامی شؤنات کی رعایت کرنے کے بارے میں بھی تذکر دیتے ہیں۔
 
حرم مطہرکے انتظامات
حرم مطہر رضوی میں نظم کا برقرارکرنا، راستہ کو کھلا رکھنا، مختلف مناسبتوں میں مجالس برگزار کرنے کے لئے برنامہ ریزی کرنا اور اسی طرح دعاؤں اور نمازوں کے لئے برنامہ ریزی بھی اسی ادارہ کا وظیفہ ہے۔ زائرین کے لئے امنیت اور سکون کو فراھم کرنا تاکہ حرم مطہر میں حاضری کے وقت سکون سے زیارت کر سکیں، حرم میں ھوا کے سیسٹم ،روشنائی کاکنٹرول اور ہالز کی صفائی،ضریح کی صفائی کے معنوی مراسم میں شرکت اور حرم مطہر میں مشغول افراد کے کاموں پر نظارت جیسے کام اس ادارے کے ذمہ ہیں۔
اس ادارے کے خادم دوسرے تمام سیکشنز جیسے دارالشفاء امام(ع) میں مریض اور زخمی مریضوں کی معرفی،گمشدہ بچوں اور افراد کی شناخت، گمشدہ چیزوں کی جمع آوری، زائرین کو راھنمائی اور اطلاع رسانی اور امور دفن میں ھمکاری،معلول اور ضعیف زائرین کی زیارت کے لئے مددپر ھمکاری کرتے ہیں۔
 
مقدس صحنوں کے انتظامات
اس ادارہ کی فعالیت صحنوں میں لوگوں کے کاموں اور مشکلات ومسائل کو حل کرناہے یہ سیکشن بارگاہ مقدس امام رضا علیہ السلام میں زائرین کے لئے مناسب فضا فراھم کرتا ہے تاکہ امنیت اور سکون برقرار کیا جا سکے ۔ خواھران کا حصہ بھی انہی اھداف کے تحت ہر شفٹ میں ایک شخص حرم میں داخل ہونے والے دروازوں پر غیر ایرانی زائرین کے درمیان حجاب کو ملحوظ خاطر رکھنے کے لئے چادر تقسیم کرتی ہیں۔ یہ سیکشن حرم مطہر رضوی کے اندر کوثر نامی گروپ سے  اس مقدس مقام پر امنیت کو برقرار کرتا ہے ۔
 
ادارہ آگاھی حرم مطہر(حرم مطہر رضوی  کا پولیس اسٹیشن)
یہ ادارہ تین مختلف حصوں’’ جرائم کو کشف کرنے کے امور‘‘ ’’ معاشرتی اور مشورت کے امور‘‘ اور ’’ نگرانی اور زائرین کے حقوق سے باخبر رہنے کے امور‘‘میں فعالیت کرتا ہے۔زائرین کی آسائش اور رفاہ کی خاطر حرم مطہر رضوی کی حدود میں مجتمع ثامن نام سے عدالت بنائی گئی ہےجس نے اب تک زائرین کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے بہت زیادہ مدد کی ہے مجرموں کی پہچان کے لئے مقدس مقامات میں داخل ہونے سے پہلے مجرموں کی شناخت، مقدس مقامات میں چکر لگانا اور مجرموں کی شناخت کرنا، ایسی جگہوں کاوزٹ کرنا جہاں پر افراد کی کمی کی وجہ سے  ایک جگہ ثابت نہیں، جلد اور سریع اکشن لینے کے لئے بہترین فورسز کی تشکیل تاکہ حرم مطہر میں امنیت ، سکون اور نظم و ضبط کو برقرار کیا جا سکے۔
 
حضرت کا مہمانسرا
ہر روز ۶ ہزار سے زیادہ زائرین اور خادم حضرت رضا علیہ السلام کے با برکت سفرہ سے غذا تناول فرماتے ہیں یہ مقدار گرمی کی چھٹیوں میں دوپہر اور شام دو وقت  میں تقسیم ہو کر آٹھ سے نو ہزار افراد کی میزبانی کرتا ہے۔ مہمانسرا کو عنقریب وسعت دی جائے گی جس سے ایک ٹائم میں ۱۰ ہزار لوگ کھاناتناول کر سکیں گے۔ حضرت رضا علیہ السلام کے مہمانسرا پر کھانے پکانے کا تمام سامان بہت ہی اچھی کیفیت کے ساتھ اور ماہرین کی نظارت میں فراھم کیا جاتا ہے ۔ مہمانسرا کا ادارہ بھی اماکن متبرکہ کی معاونت اور زائرین کو رفاہ فراھم کرنے والے ادارہ کے ماتحت کام انجام دیتا ہے۔
 
دو اور شعبے
قالینوں کا ادارہ اور دفتر ی اور دستاویزات محفوظ کرنے والا ادارہ یہ دو دوسرے دو اور حصے ہیں جو مقدس مقامات اور زائرین کے رفاہ والے ادارہ کے ماتحت کام کرتےہیں۔ قالینوں والے ادارے کا کام قالینوں کو جمعہ اور یومیہ نمازوں  کے لئے صحنوں میں بچھانا، قالینوں کا دھونا، ان کی سیلائی کرنی ،نذری اور قیمتی قالینوں کی جمع آوری اور ان کی حفاظت،قالینوں کی جھاڑو اور ویکیوم کے ذریعے صفائی کرنا تاکہ زائرین اطمینان سے زیارت کر سکیں۔
دفتری اور دستاویزات کو محفوظ کرنے  والا ادارہ بھی مقدس مقامات اور زائرین کو رفاہ دینے والے ادارہ کی سربراہی میں کام انجام دیتا ہے۔مختلف جلسوں کا برگزار کرنا تاکہ سیکرٹری کے دفتر کے کاموں کی چیکنگ کر سکیں اور کام کرنے والے افراد سے رائ لے سکیں، مختلف درخواستوں اور لیٹرز کا دوسرے شعبوں سے لینا اور ان کی پیگری کرنا،کام کرنے والے افراد کو قرض الحسنہ دینے کے لئے ہر مہینہ میں لیسٹ کا تیار کرنا اور اس جیسے دوسرے کام اس شعبہ  کے وظائف میں سے ہیں۔
 
 
 
   
وزٹرز کی تعداد:306
 
آپ کی رائے
 
امتیاز دهی
 
 

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...