ہمارے بارے میں معلومات حاصل کیجیے۔۔۔
آستان قدس رضوی کا ادارہ روابط عامہ ایک رسمی میڈیا کے طور پرجانا جاتا ہے ۔ اس ادارہ کی 1980 ءمیں بنیاد رکھی گئی اور چھ حصوں میں کہ جس میں نیوزایجنسی، پبلیشرز، ادارہ روابط عامہ، ادارہ نمائش وفسٹیوال، ادارہ ہفتہ نامہ و مجلات اور آستان قدس رضوی کی جامع پورٹل ویب سائٹ کی صورت میں خدمات انجام دے رہا ہے اور اپنے صوبہ کی میڈیا کے ساتھ ساتھ ایک مستقل میڈیا کے طور پرقومی اور بین الاقوامی طور پر بے نظیر خدمات انجام دیتا ہے ۔
کسی بھی ادارے کے لیے ایک زندہ روابط عامہ ادارے کا کردار
مختلف اداروں کے وجود پانے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں اور مخاطبین تک خبر پہنچانے اور اسی طرح مختلف میدانوں میں سرگرمی و خدمات انجام دہی کی خاطر ، اور ان فاصلوں کے پیش نظر کہ جو ان اداروں اور عام لوگوں میں پایا جاتا ہے ممکن ہے خدمات صحیح انجام نہ دی جاسکے ، لہذا کچھ ایسے راستے فراہم کیے جائیں تاکہ یہ فاصلے کم سے کم رہ جائیں۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ روابط عامہ نےبھی زائرین کے احترام اور دقیق انفارمیشن کی خاطر دقیق وسیع ترین فعالیت و سرگرمی کا اقدام کیا ہے۔
سرگرمیاں
اس ادارے نے اپنی تاسیس سے آج تک بے نظیر سرگرمیا ں انفارمیشن و میڈیا اور اسی طرح پبلیشرز ورضوی مطالب کو طبع کرنے کے میدان میں اور آستان قدس رضوی کے زیر نظر تمام اداروں کی رپورٹس جمع کرنے، مختلف بروشور کو چھاپنے، سی ڈیز وسافٹ ویئرز بنانے ، پوسٹر و کتابچہ و غیرہ ، مجلات و ہفتہ نامہ اور حرم مطہر کے خصوصی نمبر کی نشر واشاعت میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جیسے مختلف قسم کے بنر ،اسٹینڈ، بورڈ، ٹی وی اور اخبار کو منتقل کرنے کے لیے مختلف قسم کا میڈیا ،لوگوں سے براہ راست رابطہ ، مستندات ، مختلف پروگراموں کی انفارمیشن ، نمائشوں کے ذریعہ مخاطبین سے رابطہ، ٹورسٹ و سیاحت، آراء و تجاویز اور اعتراضات و مشوروں کا حصول،ووٹنگ، آستان قدس ر ضوی کی انفارمیشن ویب سائٹ پورٹل کے افتتاح سے انٹرنیٹ کی دنیا میں مضبوط و محکم حضور یہ سب آستان قدس رضوی کے ادارہ روابط عامہ کی وسیع خدمات و سرگرمیوںمیں سے ہیں۔

غیرفارسی زبانوں کے سیکشنز
آستان قدس رضوی کا ادارہ روابط عامہ مختلف اعتبار سےحرم مطہر کے لیے ایک زندہ زبان کی حیثیت رکھتا ہے اور دوسری طرف آستان قدس رضوی کے مخاطبین ایران اور دنیا بھر میں موجود ہیں، لہذا یہ ضرورت محسوس ہوئی کہ غیر فارسی زبان حضرات سے بھی روابط بڑھانے اور برقرار رکھنے کے لیےآستان قدس رضوی کی ویب سائٹ میں فارسی کے علاوہ دوسری زبانیں بھی سرگرم عمل ہوں۔
اس سیکشن کے ساتھیوں کی کوشش سے ، اس ویب سائٹ کی خبریں ہرروز 8 زبانوں عربی ، انگلش، اردو، فرینچ، ترکی، اسپنیش، جرمنی اور ملیشائی میں ترجمہ ہوکر ویب سائٹ کے ذریعہ منتشر ہوتی رہی ہیں اور اس کے علاوہ دیگر مطالب جیسے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا زندگی نامہ ، آستان قدس رضوی کے مختلف اداروں کا تعارف تصویری و تحریری رپورٹس کی صورت میں غیر فارسی زبان افراد کے لیے انجام پاتا ہے۔
اس بات کے پیش نظر کہ آستان قدس رضوی کی ویب سائٹ کے کچھ آثار میڈیا کی صورت میں انجام پاتے ہیں لہذا غیر فارسی زبان افراد کے لیے ان کا ترجمہ ،ڈبل کرکے ان آثار کے نیچے پیش کیا جاتا ہے تاکہ غیرفارسی زبان افراد اس سے استفادہ کرسکیں۔