خبر
1/18/2019
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیاسی وجہادی سیرت نامی کتاب  کا اردو زبان میں تیسرا ایڈیشن

 
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیاسی وجہادی سیرت نامی کتاب کا اردو زبان میں تیسرا ایڈیشن

"حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیاسی وجہادی سیرت" نامی کتاب  کا اردو زبان میں تیسرا ایڈیشن آستان قدس رضوی کے اسلامی روابط ادارے کی جانب سے طبع ہوکر منتشر ہواہے۔
آستان نیوز : غیرایرانی زائرین کی حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیاسی و جہادی زندگی سے  زیادہ سے زیادہ آشنائی و معرفت کی خاطر" حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیاسی وجہادی سیرت" نامی کتاب کے کہ جو مقام معظم رہبری کی تالیف(250 سالہ انسان) سے ماخوذ ہے ، ادارہ اسلامی روابط کے ذریعہ2019ء کے آغاز میں10ہزار نسخے طبع ہوئے اور یہ اردو زبان میں تیسرا ایڈیشن اردوزبان زائرین کے درمیان تقسیم کرنے کے لیے منتشر ہوا ہے۔
اس کتاب میں مامون عباسی کے زمانہ خلاقت کے معاشرے کے حالات ، شیعہ افکار اور شیعہ تحریکوں کی خصوصیات، مامون عباس کی حکومت کے دوران شیعوں کی حالت، حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولایت عہدی سے عباسی خلیفہ کے اہداف اور سب سے زیادہ اہم یہ کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام تدبیرالہی  اور اپنی حکیمانے روش سے ان حالات میں شیعہ افکار و تحریک کی حفاظت کی خاطر کیا کارنامے انجام دیتے ہیں  اورآخرمیں حضرت کی اس راہ میں شہادت تفصیل کے ساتھ بیان کی  گئی ہے۔
یہ کتاب پالتوئی سائز میں کہ جس میں 46 صفحات ہیں  جناب کوثر عباس موسوی کے ذریعہ اردوز بان میں ترجمہ ہوئی اور سید عقیل حیدر زید ی کے ذریعہ اصلاح و نظر ثانی انجام پائی ہے۔
"250سالہ انسان" نامی کتاب کہ جس میں آئمہ طاہرین علیہم السلام کی ایک مقصد کی جانب مسلسل کوشش و تحریک کو بیان کیا گیا ہے ، کتاب بہت قیمتی ہے کہ جو مقام معظم رہبری کے بیانات پر مشتمل ہے کہ جو آپ نے 1987ء میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے عنوان سے دوسری عالمی کانگریس میں دیے تھے اس میں آئمہ طاہرین علیہم السلام کی سیاسی و جہادی زندگی کو پیش کیا تھا کہ جو آستان قدس رضوی کے اسلامی روابط ادارے کے ذریعہ طبع  ومنتشر ہوچکی ہے ۔  
وزٹرز کی تعداد:82
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...