خبر
7/9/2019
حضرت معصومہ (س) کے سفر ایران کا مقصد تبلیغ امامت اور مذہب شیعہ کی ترویج تھا

 
حضرت معصومہ (س) کے سفر ایران کا مقصد تبلیغ امامت اور مذہب شیعہ کی ترویج تھا

حرمطہر رضوی میں زبان اردو زبان  کے ایک مقرر نے اپنی تقریر میں کہا  حضرت فاطمہ معصومہ کا قم کی جانب سفر، امام رضا (ع) کے بنیادی مقصد کی تکمیل اور تبلیغ امامت اور ایران میں مذہب تشیع کی ترویج کرنا تھا    

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے زیراہتمام اردوزبان زائرین کے لئے علما اور محققین کی ایک نشست کا انعقاد ہوا جس کا موضوع   تھا " سیرت رضوی میں خواتین کے حقوق اور ان کی منزلت "۔ یہ نشست حرم مطہر رضوی کے باب الہادی میں کمرہ نمبر 23 میں شروع منعقد ہوئی ۔ نشست میں  حجت الاسلام نورعین نے  اپنے خطاب میں  کہا کہ اسلام اس زمانے میں حزیرہ نمائے عرب میں عالم ظہور میں آیا جب اس دور کے معاشرے میں عورتوں کی کوئی توقیر نہیں تھی اور انھیں زندہ در گور کردیا جاتا تھا۔ جب کہ اسی دور میں، اسلام نے عورتوں کی اہمیت اور مقام ومرتبے کو پہچنوایا اور یوں ان کے حقوق کو بحال کیا گيا ۔ انھوں نے کہا کہ صدر اسلام کی خواتین پر نگاہ ڈالیں تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ  جناب خدیجہ کبری (س)، جناب فاطمہ زہرا (س) اور حضرت زینب (س) جیسی  شخصیات نے کس طرح اسلام کو زندہ رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور ان میں سے ہر ایک اپنی گرانقدر خدمات سے اسلام کی نشو نما اور عروج کا باعث بنیں۔   

حجت الاسلام نورعین نے کہا کہ حضرت خدیجہ (س) نے جو سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والی خاتون تھیں، ایک طرف تو اپنی دولت سے مسلمانوں کو  بے پناہ فائدہ پہنچایا اور دوسری طرف پیغمبر اسلام (ص) کے لئے اپنی بے دریغ حمایت سے، مستقل طور پر ان کی نبوت کی پشت پناہی کرتی رہیں انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجہ الکبری کی دختر گرامی جناب فاطمہ زہرا نے بھی ایک لمحے کے لئے بھی اس بات کی اجازت نہ دی کہ اسلام کو نااہلوں سے گزند پہنچے۔  اورانہوں نے ہمیشہ ولایت کی حمایت و پشتپناہی کی 

حجت الاسلام نورعین نے جناب فاطمہ معصومہ (س) کے سفر ایران کے اہداف کے بارے میں بتایا کہ بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیھا نے امام رضا (ع) کے مقاصد کو پورا کرنے کے سلسلے میں بے انتہا سختیا ں برداشت کیں اور یہ اس لئے تھا کہ تاکہ وہ امام رضا (ع) کے تمام اعلی اہداف اور اقدار کو عملی جامہ پہناسکيں اور مذہب تشیع کو ایران میں پھیلا سکیں۔

حجت الاسلام نورعین  نے خاندانوں کے ڈھانچے میں خواتین کے مقام اور ان کی اہمیت کے بارے میں  امام رضا (ع) کے نقطۂ نظر کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیرت رضوی میں ماؤں کا کردار اس بات سے بڑھ کرہے کہ وہ صرف اولاد پیدا کریں اور بچوں کی تربیت کریں ، بلکہ بے شمار روایات کے مطابق امام رضا (ع)  کسی مرد کے لئے ایک شائستہ بیوی کو حاصل کرلینا، اس مرد کی سعادت کا حصہ سمجھتے تھے اور اسی طرح وہ بیوی کو مردوں کی روحانی اور معنوی زندگی کو اعلی درجے تک لے جانے کا ذریعہ گردانتے تھے 

حجت الاسلام نورعین نے کہا کہ اسلام بھی اسی بات کی تاکید کرتا ہے اور مردوں کو مسلسل یہ یاد دہانی کراتا رہتا ہے کہ اپنی بیویوں سے مہربانی اور نرمی سے پیش آؤ اور ان کی اہمیت کو سمجھنے کی کوشش کرو۔
 
   
وزٹرز کی تعداد:42
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...