خبر
2/9/2019
حضرت امام علی رضا  علیہ السلام  کا   حرم مطہر ام  الآئمہ  کے غم میں سوگوار و عزادار

 
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا حرم مطہر ام الآئمہ کے غم میں سوگوار و عزادار

دختر رسول اعظم  حضرت فاطمہ زہراء سلام  اللہ علیھا  کے یوم شہادت کی مناسبت  سے مشہد مقدس  میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کی معنوی  اور ملکوتی فضا مکمل طور پر سوگوار و عزادار ہے
آستان نیوزکے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق؛ بی بی دو عالم شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراء  سلام اللہ علیھا  کی شب شہادت اور یو م شہادت پر    امام رضا  علیہ السلام کا حرم مطہر ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں سے آئے ہوئے زائرین   اور سوگواروں سے مملو ہے   - صدیقہ طاہرہ  کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے دسیوں ہزار زائرین  اور سوگوار اپنے اپنے مخصوص انداز میں نوحہ و  ماتم   کرکے  حضرت امام علی رضا علیہ السلام  کو  ان کی جدہ ماجدہ کی مظلومیت اور شہادت   کا  پرسہ دے   رہے ہيں   
ام الائمہ  حضرت فاطمہ  زہراء سلام اللہ علیھا   کے سوگ میں امام علی رضا  علیہ السلام  کا حرم مطہر سیاہ پوش  ہے   اور حرم مطہر کے خدام گردن میں سیاہ رنگ کی شال عزا ڈالے فاطمی عزاداروں اور ماتمیوں کا استقبال کر رہے  ہیں  ۔
قبل ازیں حضرت زہراء(س) کی شب شہادت کی مناسبت سے نمازمغربین کے بعد حرم مطہر میں واقع شبستان  امام خمینیؒ   میں مرکزی مجلس  عزا      کا اہتما م کیا گیا     جس کو پورے حرم  میں براہ راست نشر کیا گیا  
حرم مطہر رضوی میں عزاداری و سوگواری کی  مرکزی مجلس   کو خطاب کرتے ہوئے تہران کے  خطیب جمعہ  حجت الاسلام والمسلمین محمد جواد حاج علی اکبری نے خطبہ فدکیہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور انقلاب اسلامی میں فاطمی قیام اور تحریک کے    اثرات  کو بیان کیا  
مجلس  کے بعد    مداحان اہلبیت  عصمت و طہارت اور  نوحہ خوانوں جناب احمد واعظی اور ابراہیم احمدی نے   نوحہ خوانی  کی    
وزٹرز کی تعداد:33
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...