خبر
6/11/2019
آستان قدس رضوی کی کامیابی کا معیار زائرین کی خوشنودی کا حصول ہے ، متولی آستان قدس

 
آستان قدس رضوی کی کامیابی کا معیار زائرین کی خوشنودی کا حصول ہے ، متولی آستان قدس

  آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام احمد مروی نے آستان قدس رضوی کے نئے نائب متولی کو باضابطہ طور پرمتعارف کرانے کے لئے منعقدہ تقریب میں سابق نائب متولی کی کارکردگي کی تعریف کی ۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے حطاب میں کہا کہ سابق نائب متولی فاطمی امین کے کندھوں سے اس عہدے کا بوجھ اٹھانے کے بعد اب انھیں آستان قدس رضوی کے اقتصادی معاملات کو حل کرنے اوراس شعبے میں دیگر سنجیدہ اور پراثر تبدیلیوں کو وجود میں لانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے  
انھوں نے مزید کہاکہ خاکسارقہرودی صاحب جو آستان قدس رضوی کے نئے نا ئب متولی مقرر ہوئے ہیں، یہ بھی ایک معروف، اہل ، لائق اور مخلص شخصیت ہیں  اور انھوں نے ماضی میں غریبوں کی مدد کرنے والے ادارے امداد مستضعفان کے نائب سربراہ کے عہدے پر رہتے ہوئے شاندار خدمات انجام دی ہيں  
حجت الاسلام مروی نے  کہا کہ آستان  قدس کے مختلف شعبوں کے سربراہوں پر لازم ہے کہ وہ مومن اور انقلابی نوجوانوں میں سے اپنے جانشینوں کا انتخاب کریں تاکہ آئندہ کی نسل مستقبل میں مختلف شعبوں کو سنبھالنے کی صلاحیت بھی حاصل کرلے اور تمام امور میں بہتر کارکردگی کے لئے نوجوانوں اور جوانوں کی توانائیوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے۔ 
آستان قدس رضوی کے متولی جناب مروی نے اس بات کا ذکرکرت ہوئے کہ آج دشمن کے ساتھ جنگ اقتصادی میدان میں ہورہی ہے کہا کہ جس طرح سے دفاع مقدس کے دوران شہدا، جانبازوں اور مخلص نوجوانوں نے پورے جذبہ فداکاری کے ساتھ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اسی طرح آج اقتصادی جنگ کے میدان میں بھی نوجوانوں کو اپنی فداکاریوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا
حجت الاسلام مروی نے کہا کہ اگر ہم نے گذشتہ برسوں کےدوران پابندیوں اور اقتصادی دباؤ کا سامنا نہ کیا ہوتا اورانہیں ناکام نہ بنایا ہوتا تو شاید دوسروں‎ کی توانائیوں پرہی بھروسہ کرتے رہتے اور ہمارے نوجوانوں اور جوانوں کی صلاحتیں کبھی بھی نکھرکے سامنے نہ آتیں   ۔ 
انھوں نے آستان قدس رضوی کا اصل سرمایہ،  بارگاہ منور امام رضا (ع) کے زائرین کی رضا مندی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس آستانہ مقدسہ کے مختلف شعبوں کی کارکردگیوں کو اسی صورت میں قابل قبول قراردیا جاسکتا ہے جب امام رضا علیہ السلام کے زائرین آستان قدس کی خدمات سے راضی اور خوش ہو کر ہوجائیں  
حجت الاسلام مروی  نے آستان قدس کے سبھی عہدیداروں سے کہا کہ وہ حرم مطہر کے سارے صحنوں اور راہداریوں کا خود دورہ کرتے رہا کریں تاکہ زائرین کو درپیش مشکلات کو قریب سےسمجھیں ۔ انھوں نے اس سلسلے میں یہ بھی کہا کہ ہم صرف اسی وقت زائرین کی مشکلات کو حل کرنے کی ایک صحیح منصوبہ بندی کرسکتے ہیں جب ان مشکلات کو ہم قریب سے دیکھیں اور درک کریں
  


   
وزٹرز کی تعداد:75
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...