خبر
11/12/2018
روضہ منورہ  امام علی رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کا عظیم اجتماع منعقد کیا جائے گا

 
روضہ منورہ امام علی رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کا عظیم اجتماع منعقد کیا جائے گا

حرم مطہر حضرت امام علی رضا علیہ السلام میں اردو زبان زائرین کے ماتمی دستوں کا عظیم اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ 
آستان نیوز کے اخباری نمائندے کی رپورٹ کے مطابق؛ برصغیر پاک و ہند کے عزادار زائرین اور خاندان عصمت و طہارت علیہم السلام کے عاشقین اور محبوں کا عظیم اجتماع مؤرخہ ۴ ربیع الاوّل کو حرم مطہر امام علی رضا علیہ السلام میں منعقد کیا جائے گا۔ 
حرم رضوی کے رواق امام خمینی(رہ) میں یہ پروگرام دن دو بجے شروع ہو جائے گا ؛ جس میں مشہور نوحہ خوان جناب’’ شادمان رضا‘‘ نوحہ پڑھیں گے۔ 
کہا گیا ہے؛ یہ زائرین کربلائے معلی کی زیارات انجام دینے کے بعد حضرت ثامن الحجج علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ میں تعزیت پیش کرنے کے لئے مشہد مقدس مشرف ہوئے ہیں ، اس پروگرام میں عزاداری ، نوحہ خوانی اور ماتم داری اردو زبان میں برپا کی جائے گی۔  
   
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...