خبر
3/11/2019
 گذشتہ تین برسوں میں  امام رضا علیہ السلام کے دسترخوان  پر دوکروڑ زائرین   کی پذیرائي

 
گذشتہ تین برسوں میں امام رضا علیہ السلام کے دسترخوان پر دوکروڑ زائرین کی پذیرائي

آستان قدس رضوی   کے ادارہ اماکن متبرکہ   و  امورزائرین کے سربراہ نے کہا ہے کہ  گذشتہ تین برسوں کے دوران  امام علی رضا علیہ السلام کے مہمانسرا میں دوکروڑ  زائرین کی پذیرائي کی گئي  اور  انہيں  امام کے دستر خوان سے مستفیض کرایا گيا
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ، ؛ آستان قدس رضوی کےادارہ  اماکن متبرکہ و امور زائرین   کے سربراہ سید خلیل منبتی نے  کہا ہے کہ  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مبارک دسترخوان پر مہمان ہونا تمام  محبان  اہل بیت اطہارعلیہم السلام کی  دلی آرزو   ہوتی ہے اور  ان کی یہ قلبی آرزو ہوتی  ہے کہ امام رؤف کی خصوصی نظر کرم ان پر بھی ہوجائے ۔
انہوں نے کہا کہ  اس سلسلے میں پچھلے تین برسوں کے دوران    آستان قدس رضوی کے  متولی کے حکم کے مطابق  زیادہ سے زیادہ تعداد میں زائرین کو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مبارک دسترخوان  پر مدعو کرنے کا راستہ ہموار کیا گیا    چنانچہ   بست  شیخ حرعاملی میں مہمان سرا میں زائرین کی پذیرائی کے ساتھ ساتھ   ایک جدید مہمان سرا     کا صحن  غدیر میں بھی افتتاح ہوا ۔
منبتی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے  کہ حرم مطہررضوی میں اس جدید مہمان سرا کے افتتاح سے روزانہ مزید  10  ہزار کھانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، کہا کہ یہ ایسی حالت میں ہے کہ  "نعیم رضوان " انٹرنیٹ  سسٹم  کا   افتتاح  ہوجانے کے بعد اس مبارک  دسترخوان سے   زائرین کے مستفیض ہونے کا  دائرہ  اور زیادہ وسیع ہوگیا ہے
آستان قدس رضوی کےادارہ اماکن متبرکہ و امور زائرین کے سربراہ نے کہا: گذشتہ سال سے صوبہ خراسان رضوی کی  صوبائي وزارت تعلیم    کے تعاون سے زیارتی ٹور کی صورت میں تقریبا 16 لاکھ اسٹوڈینٹس کی حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے دسترخوان پر صبح کے ناشتے  میں پذیرائی  کی   جاچکی ہے۔کہ یہ اقدام اسٹوڈینٹس کے ذہنوں میں حرم مطہررضوی کی جانب سے  ایک یادگار تصویر کے طور پرہمیشہ باقی رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا: اسی طرح ان  آخری تین برسوں  میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مہمانسرا میں مبارک دسترخوان پر 10 لاکھ 30 ہزار سے زيادہ غیرایرانی زائرین نے بھی یہ متبرک کھانا تناول کیا ہے ۔  
وزٹرز کی تعداد:20
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...