خبر
12/2/2019
حرم مطہر رضوی میں معنوی معالج کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

 
حرم مطہر رضوی میں معنوی معالج کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

عالم آل محمد حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی بارگاہ   میں آستان قدس رضوی کے مرکز مشاورت  یا  کاؤنسلنگ سینٹر کے زیراہتمام   " معنوی  معالج   کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق"معنوی معالج  کی تربیتی ورکشاپ   "   کا چھٹا پروگرام  آستان قدس رضوی کے مرکز مشاورت   کے  ماہرین کی کمیٹی کے سینیئر رکن  پروفیسر مسعود جان بزرگی  کی  موجودگی میں آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کے شیخ طوسی ہال میں منعقد ہوا۔

معنوی معالج  کی اہمیت  پر تاکید ،  انسانوں کی نفسیات  کی سلامتی پرمعنوی معالجے کے  پڑنے والے مثبت  اثرات ، ایک معنوی معالج اور مشیر کا اس سلسلے میں اہم کردار اور معنوی معالجے کے اصول و ضوابط و ہ جملہ موضوعات تھے جن پر اس ورکشاپ میں بحث کی گئی اور جائزہ لیا گیا      

اس تربیتی  ورکشاپ   میں شرکت کرنے والے لوگ  مشہد مقدس اور آستان قدس رضوی کے   مرکزمشاورت  کے ماہرین نفسیات اور مشاور افراد تھے کہ جنہوں نے   معنوی علاج کے سلسلے میں  آنے والوں کا  بہتر سے بہتر علاج کرنے کی مزید اطلاعات و معلومات حاصل کی   ۔

قابل ذکر ہے  کہ اس تربیتی ورکشاپ میں   شرکت کرنے والوں کو ورکشاپ کے  اختتام پر آستان قدس رضوی کے    کاؤنسلنگ  سینٹر یامرکز مشاورت   کی جانب سے "معنوی   معالج" کی ڈگری اور سند  دی جائے گی 
   
وزٹرز کی تعداد:26
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...