خبر
11/24/2018
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی پیروی کرتے ہوئے اسلامی اتحاد میں خواتین کے کردار کی تحقیق

دوسری بین الاقوامی محفل حیات طیبہمنقعدہوئی  
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی پیروی کرتے ہوئے اسلامی اتحاد میں خواتین کے کردار کی تحقیق

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی پیروی کرتے ہوئے اسلامی اتحاد میں خواتین کے کردار کی تحقیق پر دوسری بین الاقوامی محفل "حیات طیبہ"منقعدہوئی۔
آستان نیوز کے خبرنگار کی رپورٹ کےمطابق، آج بروز جمعرات دوسری بین الاقوامی محفل "حیات طیبہ"حرم مطہر رضوی میں منعقدہوئی، اس محفل میں مختلف ممالک کے دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کے اساتیدنے شرکت کی اور 5 زبانوں میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی پیروی کرتے ہوئے اسلامی اتحاد میں خواتین کے کردار پر تقاریر ہوئیں۔
لالہ افتخاری  افغانستانی ایک عالمہ ہیں وہ کہتی ہیں: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا  اپنے عظیم وظائف میں بچوں کی تربیت اور شوہرداری کو اہم ترین  وظیفہ سمجھتی تھیں اور اس وظیفہ کو آپ  نے بنحو احسن انجام دیا۔
انہوں نے کہا: اس کے علاوہ آپ اپنے گھریلو معاملات کو بہت اچھی طرح انجام دیتیں لیکن پھر بھی  باہر کے معاملات اور جس چیز کی معاشرے کو ضرورت ہوتی وہاں بھی ضرور حاضر ہوتی تھیں ، اور عمومی مقامات پر تقاریر بھی فرماتیں کہ جس کی عظیم مثال خطبہ فدکیہ ہے۔
افتخاری نے وضا حت کی: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے خطبہ میں عظیم و مختلف موضوعات و مطالب موجود ہیں کہ جن میں اہم ترین مقام ولایت سے دفاع ، وصیت پر عمل اور رسول اکرم(ص) کی سنت اور راہ کو ادامہ دینا ہے کہ جس راہ کو دشمن منحرف کرنا چاہتے تھے۔
اس عالمہ نے مزید کہا: حضرت نے اپنے اس خطبہ میں اہل بیت علیہم السلام کی ہمراہی کو اسلامی معاشرے میں اتحاد اور ان کی پیروی کو اختلافات سے دوری کا سبب قراردیا ہے۔
انہوں نے کہا: ہم اپنی دنیوی زندگی میں تاکہ آخرت اور صراط مستقیم پر گامزن رہ سکیں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہاکی زندگی کو نمونہ قراردینے کے ضرورتمند ہیں اور آپ کی عملی سیرت کی معرفت ضروری ہے۔
اس مذہبی محفل میں انسیۃ الحوراء نے مختلف زبانوں میں مذہبی ترانہ پڑھا پاکستان ، انگلینڈ، عراق، آذربائیجان وغیرہ سے اساتید نے تقاریر کیں اور علمی مقابلہ ہوا اور آخر میں اس پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام ہی افراد کو ہدایا و تحائف سے نوازا گیا۔  
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...