خبر
5/29/2019
آستان قدس رضوی کی جانب سے1750غیرملکی سیاحوں کو ثقافتی خدمات

 
آستان قدس رضوی کی جانب سے1750غیرملکی سیاحوں کو ثقافتی خدمات

آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیرایرانی کے سربراہ نے کہا ہے کہ   آستان قدس رضوی کی جانب سے رواں ہجری شمسی سال کے ابتدائی دومہینے میں 1750غیرملکی سیاحوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں  کو ثقافتی خدمات  پیش کی گئيں  اور انہيں حرم مطہر کے مختلف حصوں اور اداروں سے روشناس کرایا گیا 

آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق ، آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیرایرانی کے سربراہ سید محمد جواد ہاشمی نژاد نے اس سلسلے میں کہا کہ رواں ایرانی سال کے   آغاز سے یعنی اکیس مارچ  سے  اکیس مئی تک    صرف 2 مہینے میں 1750 غیر ملکی سیاحوں کو  حرم مطہر رضوی کی جانب سے ثقافتی خدمات  پیش کی گئيں  کہ جن میں 590 افراد مسلمان تھے اور باقی غیرمسلم اور دوسرے ادیان و مذاہب کے ماننے والے تھے۔ان سبھی سیاحوں کو حرم مطہر کے خدام اور گائیڈ کی جانب سے  حرم کے مختلف حصوں اور اداروں کے بار ے میں معلومات فراہم کی گئيں 

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ یہ سیاح  100 مختلف ممالک    اور  زیادہ تر  امریکا اور مغربی ملکوں سے تھے   کہا کہ  ان سیاحوں نے حرم مطہر رضوی کے مقدس مقامات    کے دیدار منجملہ  آستان قد س رضوی کا میوزیم اور لائبریری وغیرہ دیکھنے کے بعد اور ان مراکز کے خدام کے ذریعے پیش کی گئيں ثقافتی خدمات  اور رہنمائی سے بھی استفادہ کیا   

ہاشمی نژاد نے کہا: انگلینڈ کے  اہل سنت صوفیوں کا گروپ، 50 افرادپر مشتمل آسٹریلیا کے مسلمانوں کا قافلہ،  ناروے سے 23 افراد کا قافلہ  ، 12 افراد کا گروپ فرانس سے،اور کچھ افراد امریکہ، جمہوریہ چک،روس، انگلینڈ، اٹلی، آیرلینڈ، جرمنی، آلبانیہ   وغیرہ سے تھے جو   سیاحتی اور زیارتی کاروانوں کی  شکل میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں مشرف ہوئے    ۔
   
وزٹرز کی تعداد:121
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...