خبر
12/6/2018
CTO کی روش سے انجیوپلاسٹی کا آپریشن

ملکی و غیرملکی ماہرین کی اسپیشلسٹ ٹیم کی موجودگی میں ؛  
CTO کی روش سے انجیوپلاسٹی کا آپریشن

رضوی ہسپتال کے ہارٹ سیکشن کے ماہرین نے CTO کے ذریعہ انجیوپلاسٹی کے آپریشن کی خبر دی جس کے دوران ملکی و غیرملکی ہارٹ ماہرین کی پوری ٹیم بھی موجود تھی۔
آستان نیوز کے اخباری نمائندے کی رپورٹ کے مطابق؛ رضوی ہسپتال میں منعقد ہونے والی ایران و یورپین ڈاکٹرز کی دوسری بین الاقوامی کانگریس کے دوران جناب ڈاکٹر احسان جمشیدیان نے بتایا: یہ آپریشن رضوی ہسپتال کے کٹ لب سیکشن میں ۳۰ ایرانی و یورپین مشہور و معروف ہارٹ اساتذہ کی موجودگی میں براہ راست انجام دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ رضوی ہسپتال میں منعقد ہونے والی CASPIAN MEETING 2018 اور IRAN CTO MEETING 2018 کے دوران LIVE INBOX اور LIVE CASE کے بیس آپریشن انجام دیئے جائیں گے، انہوں نے بتایا: یہ آپریشن ایسے مریضوں کے کئے جائیں گے جنہیں کرونر رگوں کی سخت شکایت ہے اور پہلے والے وسائل وابزار سے ان کا آپریشن ممکن نہیں ہے ۔
رضوی ہسپتال کے ہارٹ سیکشن کے سربراہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: یہ آپریشن ایسے افراد کے اوپر انجام دیئے جائیں گے جو شدید بیماری میں مبتلا ہیں اور بہتر علاج و معالجہ کے لئے یورپین اسپیشلسٹ ڈاکٹرز سے بھی آپریشن کے دوران بہرہ مند ہوں گے۔
کہا گیا ہے؛2018 CASPIAN MEETING  علاج و معالجہ کے جدید طریقوں ،مادرزادی امراض میں مبتلا افراد کے علاج، دل کے دریچہ کی امراض کو یورپین CSI تنظیم کے تعاون سے منعقد ہوئی ہے اس کے علاوہ دوسری بین الاقوامی کانگریس 2018 IRAN CTO MEETING ہارٹ کی سخت امراض کے علاج و معالجہ کے لئے یورپین EURO CTO , CLUB. TOBI 2018, EBC کے تعاون سے ۱۴ اسے ۱۷ آذر ماہ(شمسی مہینہ) تک رضوی ہسپتال میں منعقد ہے۔
قابل توجہ ہے ، ایران و یورپین ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی دوسری بین الاقوامی کانگریس مشہد مقدس کے رضوی ہسپتال میں ۱۴ آذر ماہ سے ۱۷ آذر ماہ تک جاری رہے گی۔  
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...