خبر
11/30/2019
ڈاکٹر محسن محور    رضوی ہسپتال کے نئے   ایم  ڈی   مقرر

 
ڈاکٹر محسن محور رضوی ہسپتال کے نئے ایم ڈی مقرر

آستان قدس رضوی کے متولی نے اپنے ایک حکم کے تحت  ڈاکٹر محسن محور کو رضوی ہسپتال  کا نیا      مینیجنگ  ڈائریکٹرمقرر کردیا ہے    

آستان نیوزکے مطابق ، آستان قدس رضوی کے  متولی شیخ مروی کے حکم کے تحت ڈاکٹر محسن محور رضوی ہسپتال کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے  عہدے پر تعینات ہوگئے ہیں  

آستان قدس رضوی کے نائب متولی  مصطفی خاکسار قہروردی نے اس مناسبت سے   ایک تقریب میں   رضوی ہسپتال کے سابق ایم ڈی  ڈاکٹر رضا سعیدی  کی زحمتوں  اور کوششوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم کے تحت ڈاکٹر محسن محور کو        رضوی ہسپتال نئے  ایم ڈی کے طورپر متعارف کرایا ۔

انہوں نے کہا کہ رضوی ہسپتال  کو  چاہئے کہ وہ مریضوں اور مراجعہ کرنے والوں کو بہتر ین خدمات فراہم کرنے والے ایک مثالی ہسپتال میں خود کو تبدیل کرے     اوراس میڈیکل سینٹر کے عہدے دار وں اور کام کرنے والوں کو  اسلامی اخلاق اور تعلیمات کی بنیاد  پر مریضوں کی خدمت انجام دینا چاہئے ۔

اس تقریب میں رضوی ہسپتال  کے نئے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر محسن محور  نے اس ہسپتال کے بعض پروگراموں اور پالیسیوں  کی جانب اشارہ کیا  اور کہا کہ آستان قدس رضوی کےمتولی کے  حکم کی بنیاد پر "اسلامیت"، "مالی و اقتصادی نظام" اور " عوامی خدمات" کو اپنے پروگراموں میں بنیاد قرار دیں گے اور اس میڈیکل سینٹر کو "علاقے میں ہیلتھ سروس  کا مرکز      بنادیں  گے ۔

اس پروگرام میں رضوی ہسپتال کے سابق  ایم ڈی  ڈاکٹر رضا سعیدی  نے بھی  اپنی تقریر میں اپنے دور  کی   کار کردگی   کی  رپورٹ پیش کی اور "صحت و معالجے کو یقینی بنانے "  اور "صحت و سلامتی کے حصول میں  انصاف پر توجہ " کو گذشتہ دو برسوں کے دوران اس طبی مرکز کے اہم ترین مقاصد میں قرار دیا ۔ 


   
وزٹرز کی تعداد:58
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...