خبر
12/2/2019
آذربائيجان کے شیعہ مسلمانوں کا   امام رضا علیہ السلام سے عشق  ومحبت

 
آذربائيجان کے شیعہ مسلمانوں کا امام رضا علیہ السلام سے عشق ومحبت

آذربائیجان سے ۴۷۰  ایسے زائرین جوپہلی بار حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کے لئے حاضر ہوئے ہیں حرم کی   زیارت کے ساتھ ساتھ آستان قدس رضوی کے غیرملکی زائرین  کے  ادارےکی جانب سے منعقد کئے جانے والے ثقافتی و مذہبی پروگراموں سے بھی مستفیض  ہوئے  
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛  آذربائیجان  سے آنے والے اس  قافلہ کے سرپرست  البروس حسین اف نے ہمارے   نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آذربائیجان کے شہر باکو سے ۹۸۰ زائرین پر مشتمل قافلہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت  سے مشرف ہوا ہے جن میں سے ۴۷۰ زائرین ایسے ہیں جو پہلی بار حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت سے شرفیاب ہوئے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ  آذربائیجان کے  بہت سارے   زائرین  ایسے بھی  ہیں  جو     مالی مشکلات اور حکومت  کی جانب سے کھڑی  کی جانے والی رکاوٹوں   کے باوجود   متعدد مشکلات  اور  مسائل کا سامنا  کرتے  ہیں  اور پوری عقیدت و محبت کے ساتھ اس سفر کے لئے آگے قدم  بڑھاتے ہیں ۔   ان کا کہنا   تھا کہ    زیارت سے واپسی پر ان زائرین کی زندگی تبدیل ہوجاتی ہے کیونکہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نسبت ان کی معرفت میں اضافہ ہوتا ہے۔ 

جمہوریہ آذربائیجان سے آنے والے قافلے کے سرپرست  حسین اف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے شیعہ مسلمان  حضرت امام علی رضا علیہ سے محبت و عقیدت رکھتے  ہیں اور ان میں سے بہت سارے لوگ  اپنا سب کچھ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے لئے  قربان  کردیتے ہیں کیونکہ انہوں نے حضرت کی بہت ساری عنایات و کرامت  کا مشاہدہ کیا ہے   اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی بھی ان لوگوں پر خاص عنایات ہيں  اور یہ عنایتیں  ان کے عقیدت مندوں پر بہترین اثرات مرتب کرتی ہیں   ۔

آذربائیجان سے  آنے والے  اس  گروپ کے لیڈر  نے کہا  کہ   آئمہ اطہار    علیہم السلام سے قلبی رابطہ  جتنا زیادہ ہوگا اتنی ہی  زیادہ ہم ان  کی اطاعت و پیروی کریں گے اور ہمار ے دلوں میں ان کی معرفت میں اضاہوتا جائے گا  

ان کا کہنا تھا کہ  یقیناً یہ رابطہ یک طرفہ رابطہ نہیں ہوتا    بلکہ آئمہ اطہار علیھم السلام کی عنایتیں بھی چاہنے والوں کے شامل حال ہوتی ہیں ۔ 

انہوں نے  کہا کہ  ہمارا سفر فقط اور فقط زیارتی سفر ہے اس لئے جب سے مشہد مقدس آئے ہیں ہماری کوشش ہے کہ تمام مقدس مقامات کی زیارت کریں خواہ   وہ مقامات مشہد میں ہوں یا   مشہدکے راستے میں پائے جانے والے  دوسرے شہروں میں ہوں  اور یہی ہمارے لئے اعزاز  کی بات ہے ۔ 
   
وزٹرز کی تعداد:34
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...