خبر
5/12/2019
روزانہ 2000  افراد    رضوان  سسٹم کے ذریعے  حرم  رضوی کے دسترخوان پر افطار  میں مہمان ہوتے ہيں

 
روزانہ 2000 افراد رضوان سسٹم کے ذریعے حرم رضوی کے دسترخوان پر افطار میں مہمان ہوتے ہيں

آستان قدس رضوی کے ادارہ اماکن متبرکہ و امور زائرین کے سربراہ  خلیل منبتی نے کہا ہے کہ   ماہ رمضان المبارک کے آغاز سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے زائرین و مجاورین  میں سے   روزانہ  دوہزار افراد کو   رضوان  انٹرنیٹ سسٹم کے ذریعے      حرم مطہر کے مہمانسرا    یا  دسترخوان پر   افطاری  کے لئے مدعوکیا جا رہا ہے   

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ، سید خلیل منبتی نےکہا: ہرشب حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے2 ہزار سے زیادہ  زائرین و مجاورین کو رضوان انٹرنیٹ  سسٹم  کے ذریعے   حرم مطہررضوی کے دونوں مہمان سرا میں  افطار ی  دی جاتی ہے  ۔

انہوں نے  کہا کہ اس کے علاوہ    ہر شب نماز مغرب و عشا کے درمیان  نمازیوں کی صفوں میں 15000 افطاری کے ہلکے  پیکٹس  نمازیوں میں تقسیم کئے جاتے ہيں     ۔    ادارہ اماکن متبرکہ و امور زائرین کے سربراہ  خلیل منبتی نے کہا ہے آستان قدس رضوی کے   متولی کے  حکم کے مطابق   کھانے پندرہ ہزار  کے پیکٹس شہر مشہد مقدس کے اطراف میں مقیم غریبوں اور صوبہ خراسان رضوی کے گاؤں و دیہات میں بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔

منبتی نے کہا کہ  ہزاروں کی تعداد میں خدام   ان  ایام میں زائرین کی خدمت انجام دے رہے ہیں  تاکہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین و مجاورین آرام وسکون  کے ساتھ زیارت کرسکیں 

   
وزٹرز کی تعداد:22
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...