خبر
7/29/2019
عشرہ کرامت کے ایام میں حضرت امام علی رضا (ع) کی شخصیت کو متعارف کروانے کے مقصد سے 24 عناوین پر مشتمل کتابوں کی اشاعت

 
عشرہ کرامت کے ایام میں حضرت امام علی رضا (ع) کی شخصیت کو متعارف کروانے کے مقصد سے 24 عناوین پر مشتمل کتابوں کی اشاعت

آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیر ایرانی  کے سربراہ نے بتایا کہ عشرہ کرامت کے ایّام میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شخصیت کو متعارف کروانے کے مقصد سے غیرملکی زائرین کے لئے ۲۴ مختلف عناوین پر مشتمل کتابیں شائع کی گئیں۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ادارہ امور زائرین غیر ایرانی کے سربراہ نے اس سلسلے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عشرہ کرامت کے ایام میں دنیا بھر سے اہلبیت اطہار علیہم السلام کے محبین اور زائروں کی کثیر تعداد حرم مطہر رضوی کی زیارت سے مشرف ہوئی اسی چیز کو مدّ نظر رکھتے ہوئے آستان قدس رضوی کے ادارہ برائے اسلامی تعلقات کی جانب سے ۲۴ مختلف عناوین پر مشتمل کتابیں شائع کی گئیں جن کی تعداد ۳۶ ہزار پانچ سو سے زائد تھی۔ 

 انہوں نے بتایا کہ غیرملکی زائرین کی معرفت اور علمی سطح کو مزید بہتر بنانے، دین مبین اسلام کی  تبلیغ، اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات کی ترویج اور خاص طور پر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت کی تبلیغ و ترویج اس ادارہ کی اہم ذمہ داری ہے۔ اس ادارہ کی تمام تر پروڈکشن اسلامی معارف اور سیرت رضوی کی تبلیغ و ترویج  اور آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغ کے اہداف  ومقاصد کے تحت انجام پا رہی ہے جو کہ  تین محور یعنی قرآن، اہلبیت(ع) اور انقلاب اسلامی پر مشتمل ہیں۔ 

جناب ہاشمی نژاد نے بتایا کہ تمام تر آثار کی نشر واشاعت دس زبانوں یعنی عربی، انگریزی، اسپینش، جاپانی، تاجکی، سندھی، ترکی، روسی،ا ٓذری اور اردو میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’سفر با خورشید‘‘، ’’ زیارت از دیدگاہ اہلسنت‘‘، ’’ چھل حدیث برائ ہمسران‘‘،’’مجموعہ آفتاب‘‘،’’بچوں کے لئے مخصوص ۱۴ جلدوں پر مشتمل مجموعہ‘‘ من جملہ شایع شدہ کتابوں میں شامل ہیں۔

زائرین کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب ثقافتی پیش کشوں کی فراہمی، راہنمائی اور غیرملکی زائرین کے دینی سوالوں کے جوابات،اسلامی تعلیمات اور ثقافت کی ترویج اس مجموعے کے اہداف و مقاصد میں شامل ہیں ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کتابوں کی اشاعت اور ان کو زائرین کے درمیان تقسیم کرکے ان کی فکری اور روحانی ضرورت کو پورا کیا جائے

   
وزٹرز کی تعداد:93
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...