خبر
11/20/2018
آستان قدس رضوی کی جانب سے پاکستانی زائرین کی میرجاوہ سرحد پر خدمت کا سلسلہ جاری

 
آستان قدس رضوی کی جانب سے پاکستانی زائرین کی میرجاوہ سرحد پر خدمت کا سلسلہ جاری

آستان قدس رضوی کی جانب سے پاکستانی زائرین کہ جو ماہ صفر کے آخرمیں مشہد مقدس زیارت کے لیے مشرف ہوئے تھے ان کی خدمت  کا سلسلہ  ابھی تک جاری ہے۔
آستان نیوز کے خبرنگار کی رپورٹ کےمطابق، رضوی تعمیرات و توسیع آرگنائزیشن  نے پاکستانی زائرین  کااستقبال اور خصوصی توجہ کی خاطر کہ جوکربلائے معلی میں  اربعین حسینی میں شرکت کے لیے میرجاوہ سرحد سے اس ملک میں وارد ہوئے تھے ، ان کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرتے ہوئے بہت سی خدمات انجام دیں اور عوام کی مدد سے اربعین کمیٹی کے ذریعہ دو حصوں  میں تقسیم کرکے اب تک خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔
اس خدمت کا ایک حصہ یہ تھا کہ پاکستانی زائرین کے لیے تقریبا 40 غسل خانے اور بیت الخلاء  بنائی گئیں کہ جو اربعین کمیٹی کی جانب سے عوامی مدد کے ذریعہ پاکستانی زائرین کے پہلے اسٹاپ میرجاوہ اور دوسرے اسٹاپ زاہدان میں تعمیر کیے گئے ۔
اس ادارے نے 150 ٹینک کہ جن میں روزانہ 40 ہزار لیٹر گرم پانی رکھا جاسکے میرجاوہ سرحد پر رکھے گئے ہیں کہ جو پاکستانی زائرین کےطہارت اور نہانے دھونے میں کام آسکے،اور اربعین حسینی میں شرکت کرنے کےلیے جانے میں تقریبا 7 ہزار سے زيادہ پاکستانی زائرین نے اس پانی اور باتھ روم سے استفادہ کیا ۔
آستان قدس رضوی کے تعمیرات و توسیع آرگنائزیشن کی جانب سے پاکستانی زائرین کے لیے میر جاوہ سرحد پر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کیمپ میں پاکستانی زائرین کی ضرورت کے تحت ایک فری میں نانوائی کی دکان لگائی گئی تاکہ ان زائرین کے  ناشتہ اور دوپہر و شام کا کھانا میں مدد کی جاسکے ۔
یہ نانوائی کی دوکان 2 صفر سے  13 ربیع الاول تک حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے کیمپ میں میرجاوہ سرحد پر موجود رہی ہے کہ جس میں ان ایام میں پاکستانی زائرین کے لیے 60 ہزار روٹیاں مختلف اوقات میں پکا کر تقسیم کی گئی ہیں ۔
ان خدمات کے علاوہ  ، حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے کیمپ کے پاس دو عدد ٹھنڈے پانی کے فرج ٹینک بھی حضرت امام حسین علیہ السلام کے تشنہ پاکستانی زائرین کے لیے رکھے گئے ہیں کہ جو کھانے کے ساتھ ساتھ ٹھنڈے پانی سے سیراب ہوتے رہیں اور پھر پھل و چائے کا بھی اہتمام ان پاکستانی زائرین کے لیے آستان قدس رضوی کی جانب سے ان   خدمات  میں مہیا تھے۔
قابل ذکر ہے کہ یہی تمام خدمات پاکستانی زائرین کے لیے  اربعین حسینی اور حرم مطہررضوی کی زیارت سے  واپسی کے موقع پر بھی میرجاوہ سرحد پر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کیمپ میں دی جارہی ہیں۔  
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...