خبر
8/1/2019
 امام کے دسترخوان کے کھانے کی کیفیت کو مزید بہتر بناکر زائر  کی  بہترین مہمان نوازی   پر تاکید

 
امام کے دسترخوان کے کھانے کی کیفیت کو مزید بہتر بناکر زائر کی بہترین مہمان نوازی پر تاکید

 آستان قدس رضوی کے  نائب متولی  نے  امام علی رضا علیہ السلام کے مہمانسرا  یا دسترخوان کے کارکنوں اوراعزازی خدّام سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ جو چیز امام رضاعلیہ السلام کے حرم میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے وہ  اس  مقام و جگہ کی خصوصیت  کا  ادراک اور اس بات کا احساس ہے کہ امام موجود ہيں اور وہ ہمارے اعمال پر نظر رکھے ہوئے ہيں ۔ انہوں نے  کہا  کہ اس لئے ضروری ہے کہ  ہم زیادہ سے زیادہ  سنجیدگي  اور دقت  سے کام کریں تاکہ فرائض کی انجام دہی میں کوئی  کوتاہی نہ ہونے پائے 

  آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق  آستان قدس رضوی کے نائب متولی  مصطفی خاکسار قہرودی نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مہمانسرا کے کارکنوں اور اعزازی خدّام سے اپنے خطاب  میں  کہا   کہ  زائر اور امام رضا علیہ السلام کی  رضا  و خوشنودی  کا حصول  اس مقدس مقام میں خدمت  کا سب سے اہم اور بنیادی مقصد ہے ۔ان کا          کہنا تھا کہ نگرانی کا کوئي بھی سسٹم مستقل اور ہمہ وقت    کارکنوں کے کام اور ان کی  کارکردگي   پر نظر نہیں رکھ سکتا اور نہ ہی ان کی تساہلی اور غلطیوں کا تدارک  کرسکتا ہے  بلکہ یہ ایمان و اعتقاد  ہے  جو امور  اور کام کی  صراط مستقیم کی جانب رہنمائي کرتا ہے  اور ہر طرح کی کوتاہیوں  سے باز رکھتا ہے 

انہوں نے اپنی تقریر کے دوسرے حصے میں اس  بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اس روضہ منورہ میں کام  کی انجام دہی ایک معمول کا کام    اور صرف ڈیوٹی بن کر نہ رہ جائے کہا کہ   اس   آستان مقدس میں کام کی نوعیت کچھ ایسی ہے کہ اسے  اعتقاد اور اعتقادی قدروں  کے ساتھ انجام دیا جانا چاہئے    اور اس طرح کا  کام اسی صورت میں صحیح معنوں میں  انجام پاسکتا ہے جب شرعی مسائل ، مہارت اور پیشہ وارانہ فرائض پر توجہ ہو گي   

انہوں نے مزید کہا کہ  یہ توقع  آپ کے لیے کام کو  سخت  اور دشوار بناتی ہے  اس لئے ضروری ہے کہ  اس مہمانسرا میں ماہر باورچیوں کی خدمات حاصل کی جائيں  تاکہ وہ بہترین وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے انتہائي لذیذ کھانے تیار کریں ۔  آستان قدس رضوی کے نائب متولی  نے کہا کہ اگر   کھانا پکانے  کے طریقہ کار اور مہمانسرا میں کچھ تبدیلیاں نظر آرہی ہیں  تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری توجہ  اور تاکید کھانے کی بہترین کیفیت پر ہے  اور اس سلسلے  ملک و بیرون ملک کے بہترین باورچیوں کے تجربات سے استفادہ کرنے کی  کوشش ہوتی ہے 

انہوں نے کہا:  آ‎ستا ن قدس کے موقوفات سے   امانت داری کے ساتھ اور بہترین انداز میں استفادہ کیجئے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کام  کے لئے بہترین وسائل اور ماہرافراد کی خدمات حاصل کریں   

اس پروگرام کے آخر میں امام رضا علیہ السلام کے مہمانسرا کے سابق سربراہ  سید حسن ہاشمی   کی زحمتوں کو خراج تحسین پیش کیا گيا  اور جناب کبیری کو   مہمانسرا  کے نئے انچارج   کی حیثيت سے متعارف کرایا گيا 
   
وزٹرز کی تعداد:172
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...