خبر
7/10/2019
جارجیا   اور  جمہوریہ آذربائیجان   میں عشرہ کرامت    ،  آستان قدس کی جانب سے علما اور شعرا کی روانگی

 
جارجیا اور جمہوریہ آذربائیجان میں عشرہ کرامت ، آستان قدس کی جانب سے علما اور شعرا کی روانگی

ایران کے صوبہ مشرقی آذربائيجان  میں  آستان قدس رضوی کے نمائندہ دفتر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ    ہماری کوشش ہے کہ آستان قدس رضوی کی جانب سے انجام پانی والی بے لوث خدمات  کو بھی متعارف کرائيں  اسی لئے تبریز کے ائل گولی احاطے میں    رواق رضوی نامی پروگرام کا انعقاد  کررہے ہيں  جس میں بیس اسٹال لگائی جائے گی   جن کے ذریعہ مختلف خدمات کا تعارف کروایا جائے گا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛  ایران کے صوبہ  مشرقی آذربائیجان میں آستان قدس رضوی کے نمائندہ دفتر کے ڈائریکٹر   محمد یوسف شاکری نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران  عشرہ کرامت کے پروگراموں کی تفصیلات کا ذکرکیا      اور کہا کہ    عشرہ کرامت  ایران کے ساتھ ساتھ کئي دیگر ملکوں میں بھی منایا جاتا ہے – ان کا کہنا تھا کہ  عشرہ کرامت کی مناسبت سے جارجیا میں  جشن کا ا ہتمام کیا جائے گا   جس کے لئے ہم اس صوبے سے متعدد علما ذاکرین اور شعرا کو جارجیا  بھیجیں گے

محمد یوسف  شاکری نے     کہا کہ پڑوسی ملک  جمہوریہ آذربائیجان کے شہر نارداران میں بھی جہاں  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ایک خواھر گرامی مدفون ہیں عشرہ کرامت کے حوالے سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ عشرہ کرامت کے ان پروگراموں میں کیفیت اور حاضرین کے لئے پر مغز مطالب و معلومات کی فراہمی پر خاص توجہ دینے کے ساتھ ساتھ    وقت کو بھی مدّ نظر رکھا جائے گا۔ کیونکہ ہماری کوشش ہے کہ پروگراموں کا  آئٹم  مؤثر و مفید ہو۔    انہوں نے کہا کہ آستان قدس رضوی کے خادموں کی ایسے پروگراموں میں شرکت  ہمیشہ سے مفید و مؤثر واقع ہوئی ہے۔  
وزٹرز کی تعداد:10
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...